ریلوے کی زمین پر کرائے کے مکان
نیوزٹوڈے اردو:ریلوے کی زمین پر غیر قانونی طریقے سے گھر بنانے والے لوگوں کے اندر ہر وقت خوف کا ماحول رہتا ہے کہ کہیں حکومت سرکاری زمین کو ضبط نہ کر لے۔ ریلوے لائن کے اطراف رہنے والوں کی زندگی مشکلات سے بھری پڑی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو ایک طرف ان کے ذہن میں یہ خوف ہر وقت رہتا ہے، ان کا گھر سرکاری زمین پر بنا ہوا ہے اور دوسری طرف ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ رجسٹری کی زمین خرید سکیں اور اپنے خاندان کے ساتھ بے خوف زندگی گزار سکیں۔ یہ ان لوگوں کی کہانی بن گئی ہے جو حالات کے سامنے مجبور ہیں۔ یہ سکے کا پہلا پہلو تھا، لیکن دوسرا پہلو ایک الگ کہانی بناتا ہے۔ کچھ لوگوں نے ریلوے کی زمین کو پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے، ایسے لوگوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یہ قانونی ہے یا غیر قانونی، یہ لوگ صرف پیسہ کمانے کا ذریعہ تلاش کرتے ہیں۔ جب ان لوگوں کو خالی زمین مل جاتی ہے یا کمزور لوگ مل جاتے ہیں تو وہ ڈرا دھمکا کر زمین اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں اور اسے اچھے داموں بیچ دیتے ہیں یا ان خالی زمین پر کثیر المنزلہ عمارت بنا کر ہر ماہ کرایہ پر دے دیتے ہیں۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو مجبوری میں سرکاری زمین پر رہ رہے ہیں اور دوسری طرف کچھ لوگ سرکاری زمینوں سے پیسے چھاپ رہے ہیں۔ جب بات کسی بے سہارا شخص کی ہو تو ٹھیک ہے لیکن جب بات سرکاری زمین سے کمائی کی ہو تو انتظامیہ کو اس پہلو پر نظر رکھنی چاہیے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں