تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 22 اکتوبر، 2021

سید ظفر اقبال اشرفی کے ہاتھوںجامعہ غوثیہ چوپڑہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھاگیا

 سید ظفر اقبال اشرفی کے ہاتھوں جامعہ غوثیہ چوپڑہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیادرکھاگیا

کئی دینی ،سیاسی اورسماجی شخصیات نے کی شرکت،مدارس میں عصری ودینی تعلیم کی اہمیت پر دیازور

علمائے کرام کے ہاتھوں جامعہ غوثیہ چوپڑہ میں سنگ بنیاد
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پورمحکمہ کے چوپڑہ میں واقع دینی واقامتی ادارہ جامعہ غوثیہ چوپڑہ میں جامعہ کی سنگ بنیاد کے تعلق سے ایک مختصرپروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر پیر طریقت سید ظفر اقبال اشرفی بانی و فاونڈر علم انٹر نیشنل انگلینڈ اور حضور سید اسلم میاں وامقی موجودتھے۔اس موقع پر علاقے کے مفتیان کرام، علمااورائمہ مساجد کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی شخصیات میں میںخصوصی طورپر اتردیناج پور ضلع ترنمول کانگریس صدر کنہیالال اگروال،چوپڑہ کے ایم ایل اے حمید الرحمن،چوپڑہ بلاک ترنمول کانگریس صدر ناتوگھوش اورچوپڑہ تھانہ کے آئی سی ہیمنت 
شرما وغیرہ موجودتھے۔


جامعہ غوثیہ چوپڑہ کے صدر المدرسین مفتی فیروز عالم مصباحی کی قیادت میںپروگرام کا آغاز ہوا۔ مفتی فیروز عالم مصباحی نے علم دین و مدارس اسلامیہ کے فضائل اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دنیا وی علوم کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ان کے بعد سبھی مہمانان نے علم کی ضرورت ،ہندو مسلم اتحاد ،مدرسوں میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کی افادیت پر گفتگو کر تے ہوئے سید ظفر اقبال اشرفی کی آمد کو چوپڑہ والوں کے لئے باعث برکت و مسرت قرار دیا۔سبھی نے یہ وعدہ کیا کہ اس جامعہ کے لئے ہم سب ہر طرح کی قربانی کے لئے ہر وقت تیا ر ہیں۔



۔ایم ایل اے حمیدالر حمن نے کہاکہ سید ظفر اقبال نے قدم رکھاہے تو ہم ضرور کامیابی کا آسمان چھوئیںگے،پھر سید اسلم میاں وامقی نے سید ظفر اقبال صاحب کا تعارف پیش کیا پھر مفتی صاحب نے جملہ اراکین کی جانب سے باتفاق رائے جامعہ غوثیہ کی سر پرستی کی ذمہ داری سید ظفر اقبال صاحب اشرفی کو پیش کیا۔حضرت نے برضار غبت قبول کیااور سیدظفر اقبال اشرفی نے دینی و دنیا وی علم کی فضیلت و اہمیت اور ہندستان کی گنگا جمنی تہذیب پر نہایت ہی جامع اور خوبصورت گفتگو پیش کی ۔انہوںنے کہاکہ اب اس جامعہ کی تعمیر و ترقی کی مکمل ذمہ داردی میری ہے، پھر متعینہ جگہ پر سید ظفر اقبال صاحب اشرفی نے بلا ک کے جملہ سر گردہ معززین کی موجودگی میں اپنے ہاتھوں سنگ بنیاد کی رسم ادا کیا۔

تصویر میں سید ظفر اقبال، کنہیالال اگروال، حمیدا لرحمن اور دیگر شخصیات دیکھتے جاسکتے ہیں


اس موقع پر چوپڑہ پنچایت سمیتی کے سبھاپتی اظہر ، ذاکرعابدین، ڈاکٹر گنیش، سومناتھ سنگھ،ترن رائے، شوبھاش دیب ناتھ، کا لو سنگھ،بھگتے چھتری،اجے برمن،پنٹوپال،حنیف پردھان،حمید پردھان،ضیا ا لحق ممبر ، ناظم شیخ، خواجو محمد، ماسٹر شمشیر علی، مونو، محمد عالم،مہر الدین، ہارون رشید ،کمال پردھان، ضیا ءالحق داسپاڑہ کے علاوہ علما ئے کرام میں مفتی بشیر ، مولانا مہر الدین ، قاری عطاءالرحمن ، مولانا تمیز الدین،مولانا مشیرالدین، مولانا اختر رضا ، حافظ عبدالحفیظ رضوی، مولانا جلال الدین، حافظ آصف اقبال، مولانا شاہد رضا،مولانا حسین رضا، مولانا داو¿د عالم،مولانا ادریس رضا ، مولانا اقبال، قاری علیم الدین، حافظ افتخار عالم جھاڑ باڑی امام ، مولانا چاند علی، مولانا غلام جیلانی،مولانازاہد عالم ، مولانا قمرالہدیٰ، مولانا نصیر الحق، مولانا مطیع الرحمٰن ، مولانا محبوب عالم،مولانا شاکر نوری وغیرہ موجود تھے ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad