تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 27 اکتوبر، 2021

مفتی آل مصطفی صاحب سے غلام رسول بلیاوی نے کی ملاقات اور صحت کے بارے میں دی جانکاری

مفتی آل مصطفی صاحب سے غلام رسول بلیاوی نے کی ملاقات اور صحت کے بارے میں دی جانکاری 
الحمد لله! مفتی آل مصطفی مصباحی کی طبیعت اب
 پہلے سے کافی بہتر ہے۔مولانا غلام رسول بلیاوی
معروف خطیب و سابق ایم،پی و موجودہ رکن قانون ساز کونسل بہار مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب نے آج مورخہ 27/اکتوبر 2021 کو فقیہ عصر حضرت علامہ مفتی آل مصطفی مصباحی صاحب سے ملاقات کرکے،اپنے احباب کے ساتھ ان کی عیادت کی۔ نامہ نگار نورالہدی مصباحی گورکھپور ی سے دوران گفتگو مولانا غلام رسول بلیاوی صاحب نے بتایا کہ حضرت مفتی صاحب قبلہ کی طبیعت اب الحمد للہ پہلے سے کافی بہتر ہے، علاج کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹروں کی رپورٹ دیکھی ہے اور اس سلسلے میں پٹنہ کے ماہر ڈاکٹروں کو بھی رپورٹ ارسال کرکے ان کی راے جاننے کی کوشش کی ہے،موصوف نے کہا کہ شروع میں مفتی صاحب قبلہ کی طبیعت زیادہ خراب تھی،لیکن علاج کے بعد صحت میں اب کافی سدھار ہے، انہوں نے کہا کہ کشن گنج شہر میں مناسب  کواٹر کی تلاش جاری ہے ان شاء اللہ عزوجل آج کل میں اس کا انتظام ہوجائے گا،قیام گاہ کا انتظام کرنے کے لئے بلیاوی صاحب نے مقامی کونسلر کو ہدایت دے دی ہے، پھر علماے کرام آسانی سے حضرت مفتی صاحب کی عیادت کرسکتے ہیں،
 واضح رہے کہ سرکٹ ہاؤس سے مولانا بلیاوی صاحب کے ساتھ مقامی شہر کے کئی لیڈران اور کونسلر وغیرہ بھی تھے ، 
علامہ بلیاوی نے علماے کرام سے گزارش کی ہے کہ مفتی صاحب قبلہ کی شفایابی کے لئے مزید دعا فرمائیں۔
نورالہدی مصباحی گورکھپور ی
 سینئر صحافی روزنامہ راشٹریہ سہارا گورکھپور ایڈیشن

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad