تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 18 نومبر، 2021

امدادی قیمت پر دھان فروخت نہ ہونے پر کسانوں نے سڑک جام کرکے کیااحتجاج

  امدادی قیمت پر دھان فروخت نہ ہونے پر کسانوں نے سڑک جام کرکے کیااحتجاج

امدادی قیمت پر دھان فروخت نہ ہونے پر کسانوں نے سڑک جام کرکے کیااحتجاج

  امدادی قیمت پر دھان فروخت نہ ہونے پر کسانوں نے سڑک جام کرکے کیااحتجاج


نیوزٹوڈے اردو:ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق کسانوں نے 512 نمبر قومی شاہراہ پر امدادی قیمت پر دھان فروخت نہ کرنے پر سڑک بلاک کردی۔ صبح گاجول تھانہ کے تلسی ڈانگا کسان منڈی میں اس واقعہ کو لے کر ہنگامہ کیاگیا ۔ راستہ روکنے والے کسانوں کا الزام ہے کہ رات سے وہ کسان منڈی کے احاطے میں اپنا دھان بیچنے کے لئے لائن میں کھڑے ہیںلیکن جب صبح 11 بجے دفتر کھلا تو انہیں بتایا گیا کہ امدادی قیمت پر چند لوگوں سے ہی دھان ریدا جائے گا۔ وہ بھی 28 کوئنٹل سے زیادہ نہیں۔ تاہم ریاستی حکومت نے فی کسان 45 کوئنٹل دھان خریدنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ مقامی کسان منڈی انتظامیہ حکومتی ہدایت کے مطابق دھان کی خریداری نہیں کر رہی ہے۔ بہت سے کسانوں کوکوپن کے بغیر واپس کردیاگیا۔ اس کی وجہ سے کسان براہ راست دھان فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے منڈی انتظامیہ پر دھان کی فروخت میں بلیک مارکیٹنگ کا الزام بھی لگایا ہے۔انتظامی سے ملی اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق 1940 روپئے فی کوئنٹل کے حساب سے دھان کی خریداری کی جائے گی۔ کسان 45 کوئنٹل تک دھان فروخت کر سکیں گے۔مظاہرین امیر الاسلام اور سہدیو منڈل نے بتایا کہ ہم صبح سے ہی لائن میں لگے ہوئے ہیں اور دفتر کھلنے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ ایک کسان صرف 25 کوئنٹل دھان ہی فروخت کر سکے گا۔ اس کے ساتھ دھان کی خریداری کے لئے صرف چند کسانوں کو کوپن دئے گئے۔ جبکہ کئی کسانوں کو واپس کر دیا گیا۔ وہ کیسے بیچے گا؟ جس کے خلاف ہم نے روڈ بلاک کر دیا ہے، اطلاع ملتے ہی تھانہ گاجول کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور منڈی انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے روڈ بلاک ہٹا دیا۔ امدادی قیمت پر دھان فروخت نہ ہون

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad