دو سال بعد ہند نیپال بس سروس دوبارہ شروع، دونوں ممالک کے عوام خوش
نیوزٹوڈے اردو:ہند-نیپال بس سروس تقریباً ڈھائی سال کی کورونا وبا کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ تاہم نیپال سے ہندوستان کے لئے بس سروس گزشتہ پیر سے ہی شروع ہوگئی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ سال بعد ”نیپال-ہندستان فرینڈ شپ بس سروس“ کے نام سے ایک بس نیپال سے ہندستان کے لئے روانہ ہوئی جو آج سلی گوڑی پہنچی۔ یہ بس پہلی بار نیپال سے ہندستان کے لئے روانہ ہوئی۔ ہندستان۔نیپال بس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ہندستان اور نیپال کے درمیان مسافروں کے ساتھ سامان کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا۔ ہندستان۔نیپال بس سروس شروع ہونے سے دونوں ملکوں کے سیاح اور عام لوگ بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ اس بس میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کو کووڈ پروٹوکول کے تمام اصولوں سے گزرنا ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں