تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 13 دسمبر، 2021

میونسپل انتخابات کے بعد دیدی کا ہدف آسام ہوگا

 میونسپل انتخابات کے بعد دیدی کا ہدف آسام ہوگا

میونسپل انتخابات کے بعد دیدی کا ہدف آسام ہوگا
 میونسپل انتخابات کے بعد دیدی کا ہدف آسام ہوگا


نیوزٹوڈے اردو: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میونسپل انتخابات کے بعد 19 دسمبر کو آسام کا دورہ کریں گی۔ پارٹی ذرائع نے اس کی جانکاری دی۔ ملی جانکاری کے مطابق وزیراعلیٰ 20 دسمبر کو ہی آسام کے لئے روانہ ہوں گی۔ وہیں 21 دسمبر کی صبح ماتا کمکھیا کے مندر میں پوجا کریں گی۔ اس کے بعد وہ سڑک کے ذریعے میگھالیہ کے لئے روانہ ہو جائیں گی، جہاں پارٹی کی توسیع کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ حال ہی میں کانگریس کے 12 ایم ایل اے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ پارٹی وہاں کی اہم اپوزیشن پارٹی بن چکی ہے۔ وہاں وزیر اعلیٰ پارٹی قیادت کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گی۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 15 دسمبر کو ممتا بنرجی شمالی کلکتہ میں کلکتہ میونسپل کارپوریشن چناﺅ کے پیش نظر انتخابی مہم میںحصہ لیں گی جبکہ 16 دسمبر کو وہ جنوبی کلکتہ میں مہم چلائیں گی۔ اس سے پہلے وہ گوا اور ممبئی کا دورہ مکمل کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ میگھالیہ کے سابق وزیر اعلی مکل سنگما سمیت 12 کانگریس ایم ایل اے ترنمول میں شامل ہو چکے ہیں۔ ایسے میں وہاں کی حکومت کے سامنے ترنمول کانگریس اہم اپوزیشن پارٹی ہے۔ ایسے میں ممتا بنرجی کا آسام دورہ بہت خاص مانا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad