| دارجلنگ میونسپلٹی چناﺅ میں بایاں محاذاور کانگریس کااتحاد |
دارجلنگ میونسپلٹی چناﺅ میں بایاں محاذاورکانگریس کااتحاد
نیوزٹوڈے اردو: اشوک بھٹاچاریہ اور شنکر مالاکارنے کہاکہ بایاں محاذ و کانگریس اتحاد بنا کر دارجلنگ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں لڑنا چاہتی ہے۔ بنیادی طور پر علاقائی پارٹیاں اقتدار کی گرفت میں ہیں، اس لئے بایاں محاذ۔کانگریس یا دیگر پارٹیاں انتخابات میں زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے دارجلنگ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے 27 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ الیکشن کے دن کا اعلان ہوتے ہی میدانی علاقوں کی سبھی سیاسی جماعتوں نے جنگی حکمت عملی شروع کر دی ہے۔ بایاںمحاذ لیڈر اشوک بھٹاچاریہ نے کہاکہ دارجلنگ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کسی بھی طرح سے اقتدار حاصل نہیں کر سکتی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں