| اسلام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 8سے ترنمول امیدوار حاجی مظفر حسین بلامقابلہ کامیاب |
اسلام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 8سے ترنمول امیدوار حاجی مظفر حسین بلامقابلہ کامیاب
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 8سے ترنمول کانگریس امیدوار حاجی مظفر حسین کی بلامقابلہ جیت ہوگئی ۔یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی کاﺅنسلر بغیر مقابلہ جیت گیا ہے۔اسلام پور میونسپلٹی کے 8 نمبر وارڈ سے بی جے پی کے امیدوار راہل ساو نے آج اسلام پورمحکمہ کے چناﺅ دفترپہنچ کراپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ اس کے نتیجے میںاس وارڈ سے ترنمول کانگریس امیدوار کی بلا مقابلہ جیت ہو گئی۔ادھر بلامقابلہ ترنمول امیدار کے کامیاب ہونے کی وجہ سے مذکورہ وارڈ کے ترنمول کانگریس حامیوںکے درمیان خوشی کاماحول ہے۔
| اسلام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 8سے ترنمول امیدوار حاجی مظفر حسین بلامقابلہ کامیاب |
آج پورے اسلام پور شہر میں جشن ریلی کااہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر ریلی میں وارڈ کے بلامقابلہ کامیاب فاتح امیدوار حاجی مظفر حسین کے علاوہ ضلع صدر کنہیالا ل اگروال ،ضلع یوتھ صدر کوشک گون اور اسلام پوربلاک ترنمول کانگریس صدر ذاکر حسین کے علاوہ کافی تعداد ترنمول کانگریس کے کارکنان اور حامی موجود تھے۔دوسری طرف، بی جے پی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ اسے خوف کی وجہ سے واپس لے لیا گیا ہے۔
ترنمول امیدوار مظفر حسین نے کہا کہ یہ جیت علاقے کی ترقی کی جیت ہے۔ بلامقابلہ کامیاب ہونے کی وجہ سے ان کے کندھے پر وارڈ اور وارڈ کے لوگوں کی ترقی کی ذمہ داری اوربڑھ گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ترقیاتی اصولوں پر چلتے ہوئے لوگوں کے لئے کام کریںگے۔
ضلع صدر کنہیالال اگروال نے اس کامیابی کے لئے وارڈ نمبر 8سے ترنمول کانگریس کے امیدوار حاجی مظفر حسین کااستقبال کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ صرف وارڈ نمبر 8ہی نہیں بلکہ اسلام پور کے سبھی 17وارڈوں سے ترنمول کانگریس امیدواروں کی ہوگی اور اسلام پور میونسپلٹی پر ترنمول کانگریس بورڈ تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہاکہ مزید کہاکہ جس طرح ترنمول کانگریس کام کررہی ہے ،اس سے سبھی لوگوںکواندازہ ہوگیا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہی علاقے کی ہمہ جہت ترقی کرسکتی ہیں۔دوسری طرف بی جے پی امیدوار راہل ساو نے کیمرے کے سامنے منہ نہیں کھولا۔ بی جے پی کے ضلع نائب صدر سرجیت سین نے الزام لگایا کہ بی جے پی امیدوار کو کاروبار کرنے سے روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈر کے مارے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں