![]() |
| ماں نے موبائل پر گیم کھیلنے سے روکا تو بیٹے نے خودکشی کر لی |
ماں نے موبائل پر گیم کھیلنے سے روکا تو بیٹے نے خودکشی کر لی
نیوزٹوڈے اردو:ماں نے بیٹے کوموبائل پر گیم کھیلنے سے روکا تو ناراض بیٹے نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولس کے مطابق مرنے والے بچے کی شناخت 15 سالہ وجے رائے کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ واقعہ جنوبی دیناج پور ضلع کے گنگارام پور تھانہ کے تحت جہانگیر پور قصبہ کے منڈل پاڑہ علاقے کا ہے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
جانکاری کے مطابق گنگارام پور تھانہ علاقہ کے قصبہ کے منڈل پاڑہ کا رہنے والا اتل رائے پیشہ سے مہاجر مزدور ہے۔ اس کی بیوی اپنے چھوٹے بیٹے وجے کے ساتھ چمپتلی میں اپنے بڑے بھائی کے گھر رہتی ہے۔ دوسری طرف ان کا بڑا بیٹا دیباشیش قصبہ میں اپنے گھر میں رہتا ہے۔
گزشتہ رات ماں نے وجے کو اپنے بڑے بھائی دیواشیش کو کھانا دینے کے لئے قصبہ جانے کو کہا، لیکن وجے موبائل پر گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔ اس کے لئے اسے ڈانٹنا پڑا۔ اس دوران وہ اس واقعہ سے ناراض ہو کر رات کو گھر سے نکل گیا۔ جب وجے کافی دیر تک گھر نہیں لوٹا تو گھر والے اسے ڈھونڈنے لگے۔ پھر گھر والوں نے اسے گھر سے کچھ فاصلے پر پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔
اسے فوری طور پر گنگارام پور سوپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ گنگارام پور پولس نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بالورگھاٹ صدر اسپتال بھیج دیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں