تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 6 اگست، 2022

چوپڑا کالج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے لرلنگ اسٹڈی سینٹر میں داخلہ جاری

چوپڑا کالج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے لرننگ اسٹڈی سینٹر میں داخلہ جاری
 چوپڑا کالج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے لرلنگ اسٹڈی سینٹر میں داخلہ جاری 


 چوپڑا کالج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے لرلنگ اسٹڈی سینٹر میں داخلہ جاری 

    شمالی بنگال اور سمانچل کے طلبہ و طالبات کے لئے یہ خبر نہایت مسرت افروز ہے کہ چوپڑا کملا پال اسمرتی مہاویدیالیہ ، چوپڑا اتردیناج پور میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے لرننگ اسٹڈی سینٹر کا قیام اسی سال جون کے مہینے میں عمل میں آیا ہے۔ لرننگ سینٹر کے کورڈینیٹر اور صدر شعبہ اردو چوپڑا کالج ، محمد علیم الدین شاہ سے ملی جانکاری کے مطابق چوپڑا کالج کے لرننگ سینٹر میں داخلے کا عمل 31 جولائی سے باضابطہ شروع ہوچکا ہے ۔ اب شمالی بنگا اور سمانچل کے طلبہ و طالبات ایم ۔ اے اور بی ۔ اے کے علاوہ متعدد سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلہ لے پائیں گے ۔گزشتہ سال کی طرز پر امسال بھی فاصلاتی کورسز میں داخلہ آن لائن لیا جاسکتا ہے۔ اس لئے طلبہ کو اپنا فارم آن لائن ہی پر کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔ چوپڑا کالج کے لرننگ سینٹر میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات مزید تفصیلات کے لئے سینٹر کے کورڈینیٹر اور صدر شعبہ اردو چوپڑا کالج ، محمد علیم الدین شاہ سے اس فون نمبر8167588702 پر دفتر کے اوقات میں رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔



     داخلے: 

    یونیورسٹی نے اس سال 4 نئے کورسز ایم اے عربی، ایم اے اسلامک اسٹڈیز، ایم اے ہندی اور بی کام متعارف کئے ہیں۔ ان کے علاوہ سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز)، ایک سالہ ڈپلوما ٹیچ انگلش اور ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم اور چھ ماہی سرٹیفکیٹ کورسز اہلیت اردو بذریعہ انگریزی و فنکشنل انگلش میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔

    داخلے کے شرائط:

    ایم اے عربی: یوجی سی سے منظورشدہ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ مدت کی کوئی بھی ڈگری یا اس کے مساوی۔ امیدوار کو گریجویشن یا اس کے مساوی سطح پر ایک زبان کے طور پر بطور اختیاری کورس یا بطور مضمون عربی پڑھا ہونا چاہئے۔ 

    ایم اے انگریزی: یوجی سی سے منظور شدہ ہندوستان میں قائم کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری پروگرام۔

    ایم اے ہندی: یوجی سی سے منظورشدہ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ مدت کی کوئی بھی ڈگری یا اس کے مساوی۔ امیدوار کو گریجویشن یا اس کے مساوی سطح پر ایک زبان کے طور پر بطور اختیاری کورس یا بطور مضمون ہندی پڑھا ہونا چاہئے۔

    ایم اے (تاریخ، اسلامیات اور اردو): یوجی سی سے منظور شدہ ہندوستان میں قائم کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری پروگرام۔ امیدوار کو 10+2+3 سطح پر اردو بطور مضمون پڑھا ہونا چاہئے۔بی اے، بی کام اور بی ایس سی: بی اے میں داخلہ کے لئے 10+2 یا مساوی سند ضروری ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہو بی کام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ سائنس کے مضامین سے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ بی ایس (حیاتی علوم اور طبیعی علوم) متعلقہ کورس میں داخلے کے اہل ہیں۔

    ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن: حالیہ دور میں الکٹرانک اور انٹرنیٹ صحافت نے اہمیت حاصل کرلی ہے۔ میڈیا کے میدان میں تربیت یافتہ صحافیوں کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 10+2 کامیاب امیدوار اس میں داخلے کے اہل ہیں۔

    ڈپلوما ان ٹیچ انگلش: ایک سالہ ڈپلوما پروگرام جسے طلبہ اور انگریزی اساتذہ کو انگریزی میں مہارت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ کوئی بھی گریجویٹ یا مساوی ڈگری یافتہ اس میں داخلے کا اہل ہے۔سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی: ایسے امیدوار جو انگریزی لکھنا اور پڑھنا جانتے ہوں اور یکم اکتوبر 2018تک ان کی عمر 18 سال ہو تو اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ ایسے افراد جو تعلیمی اداروں جیسے لائبریریوں، آرکائیوزاور میوزیم میں کام کرتے ہوں ان کے لئے یہ کورس کافی معاون ثابت ہوگا۔ 

    سرٹیفکیٹ کورس ان فنکشنل انگلش: اس پروگرام کا مقصد اردو بولنے والے افراد کو انگریزی بول چال اور تحریری مہارت میں اضافہ کے لیے تربیت دینا ہے۔ ایسے طلبہ جو 10 ویں کامیاب ہوں اس کے اہل ہیں۔مدرسہ کے طلبہ بھی مانو کے کورسز کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کے لئے منظور شدہ مدرسوں کی فہرست ای پراسپکٹس میں دی گئی ہے۔

    ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہیں۔درخواست 300 روپئے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10اکتوبر2022ہے۔ 

    امیدوار مزید تفصیلات کے لئے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسیز ہیلپ لائن 040-23008463، 040-23006612/13/14/15 Extn: 1801 یا اوقات کار میں موبائل نمبر 6301910770 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد (شہر)، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad