پریم چند کے معروف افسانہ " نمک کا داروغہ " کی ڈرامائی تجدید کاری
مغربی بنگال اردو اکادمی،کولکاتا کے پندرہویں کتاب میلہ ( ۱۲ فروری تا ۱۹ فروری ۲۰۲۳ )کے آخری دن، پریم چند کے معروف افسانہ نمک کا داروغہ کی تجدید کر تے ہوۓ " آج کا نمک کا داروغہ " کو عالیہ یونیورسٹی کے طالب علموں نے ڈاکٹر درخشاں زریں کی ہدایت کاری میں نہایت کامیابی کے ساتھ پیش کیا ،جسے سامعین و ناظرین نے کافی پسند کیا اور مبارک باد پیش کی ۔
اس ڈرامے کی پیش کش میں مرکزی کرداروں میں محمد عمران خان، محمد تنویر عالم، محمد ہاشم ، علی حسین و دیگر کرداروں میں فرحت جبیں ، سعیدا لرحمٰن، محمد شاد، محمد غلام معین ا لدین اور محمد احسان نے اپنی اداکاری سے سامعین اور ناظرین کو کافی متاثر کیا۔






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں