دارالعلوم حسینیہ مجیدنگر اسلام پور میں
ایک نشست میں مکمل قرآن سنانے کا اہتمام
قرآن کریم کلام الٰہی ،وحی ربانی اورامت محمدیہ کے لئے کتاب ہدایت ہے ،جس کےمحافظ گرچہ خود ربّ کریم ہے ،لیکن سبب ظاہری کے طورپرحضرت انسان کو اس کامکلف بنایا
یہی وجہ ہے کہ ہرسال مدارس اسلامیہ سے بے شمار طلبہ وطالبات تکمیل حفظ قرآن کرکے محافظین قرآن کریم کی فہرست میں اپنااندراج کراتےہیں ۔۔۔۔۔
الحمدللہ تعالٰی امسال مدرسہ دارالعلوم حسینیہ مجید نگر اسلام پورمیں دودرجن سے زائد طلبہ نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔۔
خوشی کی بات یہ کہ حسب روایت ان میں سے کئ طلبہ نے چند دن قبل اوردوطالب علم (1حافظ عفشان سلّمہٗ بن مولٰنا کاشف صاحب درنیاں رشیدپور التاباڑی 2حافظ سعودسلمہٗ بن مولٰنا اثیر الدین صاحب مرحوم لودھن)نے
آج مؤرخہ9شبعبان المعظم 1444ھ مطابق2مارچ 2023 بروزجمعرات ایک نشست میں
پوراقرآن سنایا- دعافرمائیں کہ اللہ تعالٰی دونوں طالب علم کے لئے یادرکھناآسان فرمادیں ،ختم قرآن کے موقع سے حدیث پاک کے اندر قبولیت دعا کاوعدہ ہے ،چنانچہ اخیرمیں حضرت مفتی محمد عیسیٰ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے پوری امت مسلمہ بالخصوص بہیخواہان مدرسہ ومعاونین کے لئے رقت آمیز دعافرمائ


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں