قرض کی قسط وقت پر ادا نہ کرنے پر کسان نے بینک منیجر کے سامنے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی
نیوزٹوڈے اردو:کھیتی کی خاظر لئے گئے قرض کی قسط وقت پر ادا نہ کرنے پر کسان نے بینک منیجر کے سامنے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ بینک کے پاس اپنے سی سی ٹی وی بھی ہیں۔ گزشتہ شام یہ واقعہ مالدہ ضلع کے گاجول تھانے کی حدود میں واقع ایک سرکاری بینک میں پیش آیا۔کسان کو نازک حالت میں مالدہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینک ملازم کے خلاف تھانہ میں تحریری شکایت کی گئی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولس اور مقامی لوگوں کے مطابق بیمار کسان کا نام پرتھا چندر گھوش (38سال) ہے۔ ان کا گھر عالم پاڑہ کے گھوش پاڑہ علاقے میں ہے۔ ان کے پاس 10بیگھہ زمین ہے۔ 2020 میں وہاں کے ایک نیشنل بینک سے زراعت کے لئے دو لاکھ کا قرض لیا گیا لیکن اچھی کھیتی نہ ہونے کی وجہ سے وہ وقت پر بینک کی قسط ادا نہیں کر پا رہا تھا۔ الزام ہے کہ پرتاپ بابو کے اہل خانہ پر بینک کی طرف باقاعدہ دباو¿ ڈالا جا رہا تھا۔ان کی اہلیہ سونالی گھوش نے بتایا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے ایک زمین بیچی تھی جس کا انہیں چیک ملا تھا۔ وہی چیک اس نیشنل بینک میں جمع کرایا گیا لیکن قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر بینک نے چیک پھنسادیا۔ اس نے بینک سے کئی بار درخواست کی کہ یہ رقم علاج کے لئے ہے لیکن وہ نہیں مانا۔ آخر کار اس کے شوہر نے اس کے سامنے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں