لکڑی کارخانے میں لکڑی کاٹنے کے دوران مشین کی زد میں آکرگلاکٹنے سے لکڑی مستری کی موت
نیوزٹوڈے اردو: لکڑی کے کارخانے میں لکڑی کاٹنے کے دوران مشین کی زد میں آکر لکڑی مستری کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ مالدہ ضلع کے رتوا تھانہ کے رنگاماٹی علاقہ کا ہے۔ اس کا نام مسیح الرحمٰن (45سال) ہے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ملی جانکاری کے مطابق وہ ہر اتوار کی طرح ہاتھ کھولہ میں اپنی لکڑی کے کارخانے میں کام کرنے گیا ہوا تھا۔ اس دوران وہ مشین کے سامنے گرا اور مشین اس کی گردن کے اوپر سے گزر گئی۔ اسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے دیہی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کے بعد ان کے اہل خانہ اور علاقے میںسوگ کی فضا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں