مکاتب کے بچوں اور بچیوں کولیکرنعتیہ وتقریری مقابلے کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور تھانہ کے پنڈت پوتہ ایک نمبر گرام پنچایت کے تحت دلال بستی میں دلال بستی کے علمائے کرام اور نوجوانوں کی طرف سے منفرد انداز میںعلاقے کے مکاتب کے بچوں اور بچیوں کولیکرنعتیہ وتقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔اس مقابلے میں مختلف مدارس و مکاتب کے تقریباً65 طلبہ وطالبات نے حصہ لیااوراپنے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیاجس میںاول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ و تمغہ اور دیگر شرکائے مقابلہ کو میڈل کے ساتھ ٹفن بھی دیا گیا۔بحیثیت جج مفتی ذاکرمصباحی،مفتی محمد ابرار عالم مصباحی اورمولانا خوشترموجود تھے۔
مکاتب کے بچوں اور بچیوں کولیکرنعتیہ وتقریری مقابلے کا انعقاد |
علمائے دلال بستی خصوصاً مولانا شاہ عالم،مولانا کلیم اللہ چشتی،مولانا محمد نعمان رضا اورمولانا محمد نور الدین وغیرہ نے اس پروگرام کو انعقادکرنے میںاہم کردار کیا۔چونکہ اس نوعیت کا علاقے میںپہلا مقابلہ تھا اس لئے مکاتب کے بچوںاور بچیوں نے اس مقابلے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔دیگر علمائے کرام میں مولانا سعید الرحمن ،مولانا محمد خوش محمد ،مولانا اسرائیل،مولانا محمد افتخار عالم، مولانا محمد غلام حیدر ،مولانا سعید الرحمن ، مولانا اخلاق ، مولانا محمود اورمولانا محمد عبد اللہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں