تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 31 اکتوبر، 2021

دھان میں کیڑے پکڑنے سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ

 دھان میں کیڑے پکڑنے سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ

دھان میں کیڑے پکڑنے سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ

 دھان میں کیڑے پکڑنے سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ



نیوزٹوڈے اردو:اتردیناج پورضلع کے کے کلیا گنج بلاک کے کنور علاقے کے کسان دھان کی اچھی فصل کی وجہ سے بہت خوش تھے، لیکن ان کی خوشی کو کیڑوں نے گرہن لگا دیا۔ کیڑوں کی وجہ سے دھان تباہ ہورہے ہیں۔ کیڑے مار دوا چھڑکنے کے بعد بھی وہ دھان کو بچانے نہیں پارہے ہیں۔کسانوں نے بتایا کہ آہستہ آہستہ کیڑے دھان کو تباہ کر رہے ہیں۔ کسانوں بسند رائے اور تاپس رائے نے بتایا کہ اس سال دھان کی فصل کافی اچھی تھی لیکن گزشتہ دنوںمسلسل بارش کی وجہ سے دھان کی کاشت پانی ڈب گئی جس کی وجہ سے وہ دھان برباد ہوگئے اور باقی بچے دھان میں کیڑے لگ گئے ہیں جو دھان کے پودے کو تباہ کررہے ہیں۔ ایسے میں اگر حکومتی مدد نہ ملے تو ہمارا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ کلیا گنج ایگریکلچر آفس نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔اس سلسلے میں بلاک ایگریکلچر افسر گوپال چندر گھوش نے بتایا کہ کلیا گنج بلاک میں 19 ہزار ہیکٹر پر دھان کی کاشت کی گئی تھی جس میں سے 1200 ہیکٹر اراضی تباہ ہوچکی ہے۔ یہ اطلاع ضلع سطح کے افسران کو دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad