ٹرافک پولس کے او سی نے گم شدہ نوٹوں کا بنڈل اس کے مالک کولوٹاکرایمانداری کی مثال قائم کی
نیوزٹودے اردو:ٹرافک پولس کے او سی نے گمشدہ نوٹوں کا بنڈل اس کے مالک چانچل تھانہ کے ٹرافک پولس افسر چندن دے کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کی۔ لوگوں نے ان کے کام کا شکریہ ادا کیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق انہوںنے چانچل کے شانتی موڑ کے پاس ڈیوٹی کے دوران پیسوں کا بنڈل پڑا ہوا دیکھا جس میں چار ہزار روپئے تھے۔ اس نے روپئے لے کر لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔ اسی دوران ایک طبی نمائندہ رفیق الاسلام اپنے پیسوں کی تلاش میں وہاں پہنچ گیا۔چندن دے نے ان سے ثبوت لے کر ان کی رقم انہیں واپس کردی۔اس حوالے سے چندن دے نے بتایا کہ انہیں اس کام پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں