”دیوالی روشنی کا تہوار ہے پٹاخے پھوڑنے کا نہیں“ اس پیغام کے ساتھ سلی گوڑی میں بیداری ریلی
نیوزٹوڈے اردو: دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے پٹاخے پھوڑنے کا نہیں۔ اس پیغام کے ساتھ کئی سماجی تنظیموں نے آج سلی گوڑی میں بیداری مہم چلائی۔ سماجی تنظیموں کے ارکان نے ایک پرامن اور ماحول دوست دیوالی منانے کی اپیل کے ساتھ ایک بیداری ریلی نکالی۔ آج کی یہ بیداری ریلی کنچن جنگا اسٹیڈیم کے سامنے سے نکلی اور شہر کے مختلف راستوں کاچکرلگایا۔
”دیوالی روشنی کا تہوار ہے پٹاخے پھوڑنے کا نہیں“ اس پیغام کے ساتھ سلی گوڑی میںبیداری ریلی |
سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے کہاکہ دیوالی کے موقع پر کچھ لوگ بہت زیادہ پٹاخے پھوڑتے ہیں اور حالانکہ پٹاخہ پھوڑنا دیوالی کانام نہیں ہے بلکہ دیوالی روشنی کے تہوار کو کہتے ہیں اور اگر کوئی پٹاخے پھوڑکر دیوالی منانے کی کوشش کرتا ہے تو دراصل وہ دیوالی کے مفہوم سے ناآشنا ہے۔ذمہ داران نے مزید کہاکہ پٹاخہ سے ماحول آلودہ ہوجاتا ہے اور ہرطرف فضا میں گندگی بھرجاتی ہے ،جس کا براہ راست اثر ہماری صحت پرپڑتا ہے ،اس لئے ضروری ہے کہ پٹاخے پھوڑنے سے بچاجائے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں