بی جے پی کے کئی لیڈران نے ترنمول میں شمولیت اختیار کی
نیوزٹوڈے اردو: اسمبلی میں کراری شکست کے بعد بی جے پی کو لگاتار دھچکے لگ رہے ہیں۔ الیکشن سے پہلے حالات ایسے تھے کہ ترنمول کے جانے مانے لیڈران کابی جے پی میں شامل ہونے کا مقابلہ ہورہاتھا، لیکن جب سے ترنمول کانگریس زبردست جیت کے بعد تیسری بار اقتدار پرواپسی آئی ہے، لیڈروں میں بی جے پی چھوڑنے کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ اب سلی گوڑی کے بی جے پی کارکن بھی پارٹی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہو رہے ہیں۔ آج دیال سنگھ، نندی پرساد رائے، سورج سنگھ، ببلو تالقدار، جئے دیپ نندی، دیپانکر پال، منوج پال، راجو گھوش، شمبھو سنگھ نے گوتم دیب، رنجن سرکار، آلوک چکرورتی اور پاپیا گھوش کی موجودگی میں بی جے پی کو الوداع کہہ دیا اورترنمول کانگریس میںشامل ہوئے۔یہ سبھی بی جے پی سرگرم رکن اور لیڈرمانے جاتے تھے ۔سبھی نے آج ترنمول کانگریس جھنڈاتھام لیا۔وہیںدوسری طرف بی جے پی لیڈر جئے نندی ترنمول میں شامل ہو گئے۔اس سے پہلے جے دیپ نندی ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ سلی گوڑی تنظیمی ضلع کمیٹی کم چیئرمین کے عہدے پر تھے۔ اسی عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے وہ ترنمول میں شامل ہو گئے۔ ترنمول میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ دو سال تک بی جے پی میں رہے لیکن وہاں کام کرنے کا نظام دیکھ کر مایوسی ہوئی۔بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میںشامل ہونے والے دوسرے لیڈران نے کہاکہ بنگال کی ترقی صرف وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت میںترنمول کانگریس ہی کرسکتی ہے اور گزشتہ تقریبا12سالوں میں بنگال کے لوگوں نے اس چیز کو بغور دیکھ لیا ہے۔ ادھر گوتم دیب نے کہاکہ ترنمول کانگریس ایک کنبہ کی طرح ہے اوراس کنبہ کی ہیڈ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ہے ہم سبھی ایک خاندان کی طرح پارٹی کے لئے کام کررہے ہیں اورعوام کی خدمت کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اسی سوچ وفکر کولیکر پارٹی کی قیادت کررہی ہےں۔آج وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی اسی قیادت سے متاثر ہوکر دوسری پارٹیوں کوچھوڑکرلوگ ترنمول کانگریس کاحصہ بن رہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی ختم نہیں ہو آئندہ بھی پورے ملک سے لوگ ترنمول میں شامل ہوں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں