پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرک اونرس ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا
نیوزٹوڈے اردو:مالدہ ملٹی ٹرک اونرس ایسوسی ایشن کے ممبران نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف کیک کاٹ کر مظاہرہ کیا۔ اولڈمالدہ کے منگل باڑی علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سو سے تجاوز کر گئی ہیں جس کے جواب میں قیمتوں میں اضافے کا ذکر کرکے کیک کا مظاہرہ کیا گیا۔مالدہ ملٹی ٹرک اونرس ایسوسی ایشن کے سکریٹری سومیا پرساد بوس نے کہا کہ جس طرح سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں اس سے ہمیں گڈز گاڑیاںچلانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ خاص طور پر لاری چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ ہم نے حکومت سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم نے احتجاجاً کیک کاٹ کر احتجاج کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں