تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 30 اکتوبر، 2021

13ریاستوں کی 29اسمبلی سیٹوں اور 3 لوک سبھا سیٹوں پر آج صبح سے ووٹنگ جاری

آج چار اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات، ترنمول اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ
نیوز ٹوڈے اردو: گوسابہ، شانتی پور، کھرداہا اور دنہاٹا اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔  حالیہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول (ٹی ایم سی) نے دو اور بی جے پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ایسے میں دونوں پارٹیاں آج ان سیٹوں پر قبضہ کرنے کے لیے سخت مقابلہ کر رہی ہیں۔  کھرداہا سیٹ ترنمول کانگریس کے لئے بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔  وہاں ترنمول امیدوار کاجل سنہا نے کامیابی حاصل کی تھی۔  نتائج کے اعلان سے پہلے ترنمول امیدوار کی کورونا انفیکشن سے موت ہوگئی تھی۔  ریاستی وزیر شوون دیو چٹرجی اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔  گوسابہ سیٹ ترنمول کے قبضے میں تھی۔  جینت نسکر یہاں امیدوار تھے۔  وہ الیکشن بھی جیت گئے۔  یہ سیٹ اس بزرگ رہنما کی کورونا حملے سے موت کے بعد سے خالی ہے۔  کوچ بہار کے ایم پی نشیتھ پرمانک کوچ بہار کے دنہاٹا اسمبلی حلقہ سے جیت گئے تھے۔  لیکن پارٹی نے نشیتھ کو ایم پی کے طور پر اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت دی۔  اسمبلی میں ہارنے والے اودین گوہاایک بار پھر ترنمول کے امیدوار ہیں۔  شانتی پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔  بی جے پی امیدوار جگناتھ سرکار نے اس سیٹ سے جیتنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔
واضح رہے کہ  13 ریاستوں کی 29 اسمبلی سیٹوں اور 3 لوک سبھا سیٹوں پر آج صبح 7 سات بجے سے ووٹنگ  جاری جاری ہے، جو شام 6 بجے تک چلے گی۔نتائج کا اعلان 2نومبر کو کیا جائے گا۔  
چنانچہ ووٹنگ کے پیش نظر سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad