بی ایس ایف جوانوںنے سرحد پر استعمال ہونے والے اسلحوں کی نماش کی
| اسلام پور تھانہ کے داڑی بھیٹ ہائی اسکول میدان ممیں طلبہ کے سامنے ہتھیاروں کی نمائش کرتے ہوئے بی ایس ایف کے جوان |
نیوزٹوڈے اردو: بی ایس ایف کی 152ویں بٹالین نے سرحدی علاقے میں ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔اسلام پورتھانہ کے تحت داڑی بھیٹ ہائی اسکول میدان میں آج بی ایس ایف کی طرف سے ان کے ذریعہ استعمال ہونے والے اسلحہ جات اور ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جسے دیکھنے کے لئے کافی بھیڑ جمع ہوئی ۔ ملی جانکاری کے مطابق اس کا مقصد موجودہ نوجوان نسل کو بی ایس ایف کے کاموں اور فرائض سے واقف کرانا اور انہیں بی ایس ایف میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کے لوگوںکو یہ بھی جانکاری دینا مقصود تھاکہ بارڈر گارڈ کے اہلکار سرحد کی حفاظت میں کون سے ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ دیہی علاقے میں ہتھیاروں کی نمائش سے لوگوںمیںکافی جوش و خروش دیکھاگیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں