تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 23 اکتوبر، 2021

ٹرک کی زد میں آکر نابالغہ کی موت

فرا رہورہے ٹرک ڈرائیور کوروکنے کے دوران ڈرائیور نے نورعالم نامی نوجوان کو کیازخمی



نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے اتردیناج پور ضلع کے تحت اسلام پورتھانہ کے گنجریا علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے قومی شاہراہ پر کھڑی ایک نابالغہ لڑکی کو پیچھے سے ٹکر مار دیا جس سے موقع پر ہی بچی کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک نابالغہ لڑکی قومی شاہراہ کے کنارے کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اسے ٹکر مار دیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسلام پور ضلع پولس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر مزید کارروائی شروع کر دی ۔ملی جانکاری کے مطابق مرنے والی نابالغہ کی شناخت سمیتی کمار (12سال) کے طورپرہوئی ہے۔وہ گنجریا بازار کی رہنے والی تھی،بچی کی تین بہنیں ہیں اور باپ مزدوری کاکام کرتا ہے۔ 



ادھر بچی کو کچلنے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی لیکر بھاگنے کی کوشش کررہا تھا تبھی جائے حادثہ سے متصل اپنی دکان پر موجود نور عالم نے ڈرائیور کو ٹرک روکنے کے لئے کہا کہ لیکن ڈرائیور نے ان کی ایک نہ سنی اورٹرک لیکر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگاتبھی نور عالم نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی روکوانے کی کوشش کی ۔اس دوران ڈرائیور نے اسے زخمی بھی کردیا۔اس کے بعد آس پاس کے لوگ وہاں پہنچے اور ڈرائیور کو پکڑکر پولس کے حوالے کردیا۔ادھر زخمی نورعالم کو اسلام پور محکمہ اسپتال پہنچایاگیا۔اسلام پور پولس نے موقع پر بچی کی لاش کو اپنے قبضے میںلیکر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے اسلام پور محکمہ اسپتال بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad