تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 23 اکتوبر، 2021

علی پور دوار میں دو تازہ بم برآمدہونے سے علاقے میں ہلچل

علی پور دوار میں دو تازہ بم برآمدہونے سے علاقے میں ہلچل

نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے علی پور دوار دونمبر بلاک کے بھٹی باڑی گرام پنچایت کے کماریجن علاقے میں آج راشن ڈیلر جیتن داس کے گھر کے پیچھے سے دو تازہ بم برآمد ہونے کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ صبح جیتن داس نے اس بارے میں بتایا کہ کل رات ان کے گھر کے سامنے سڑک پر ایک زوردار دھماکا ہوا اورآج صبح جب وہ بیدار ہوا تو اس نے اپنے گھر کے پیچھے دو تازہ بم دیکھے۔ اس نے فوراً بھٹی باڑی چوکی کی پولس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ ادھراطلاع ملتے ہی ترنمول کانگریس کے علی پور دوار نمبر 2 بلاک صدر لیوس کجور اور دیگر ترنمول لیڈران موقع پر پہنچ گئے۔



 ترنمول بلاک کے صدر لوئس کجر نے کہا کہ علی پور دوار نمبر دو بلاک کا علاقہ کافی پرامن ہے۔ علاقے میں ہر کوئی ہم آہنگی سے رہتا ہے۔ انہوں نے اس کام سے وابستہ لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی بم اسکورڈ ٹیم کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے، انہوں نے بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad