اہلیہ اور بچے کو قتل کرکے شوہر نے کی خودکشی،ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں برآمدہونے سے علاقے میں سنسنی
نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے کوچ بہارضلع کے تحت دن ہاٹادونمبر بلاک کے کشمتداس گرام گرام پنچایت کے تیادہ علاقے کے گورکھا پیڈ علاقے میں آج صبح ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔جانکاری کے مطابق علاقے میں ایک ہی خاندان کے 52 سالہ منورنجن سرکار، 22 سالہ اس کی بیوی شانتا برمن سرکار اور 5 سالہ بیٹے رونی سرکار کی لاشیں آج صبح بیڈ روم سے برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان نے خاندانی بدامنی کی وجہ سے گزشتہ اپنی بیوی اور بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلیا۔ مقامی لوگوںکے مطابق آج صبح نوجوان کے گھر کا دروازہ کافی دیر تک بند رہنے سے مقامی لوگوں کو شک ہوا۔
| اہلیہ اور بچے کو قتل کرکے شوہر نے کی خودکشی، |
مقامی لوگوں نے مقامی صاحب گنج تھانہ کو اطلاع دی۔ ادھر اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہنچ کر ان لاشوں کو گھر سے برآمد کیا۔ پولس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ادھر اس اندہناک حادثے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں دہشت اور حیرت کاماحول ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق یہی بات سامنے آئی ہے کہ شوہر منورنجن سرکارنے پہلے اپنی بیوی اور اس کے بعد بچے کو قتل کیا ۔بعد میں اس نے خود کوہلاک کرلیا۔ پولس پوری باریکی سے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ مقامی لوگ اس واقعہ کی وجہ سے دہشت میں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس خاندان کے بارے میں پہلے کوئی خاص بات سامنے نہیںآئی تھی ۔آج صبح جب ہم لوگوںنے دیکھا کہ معمول کے برخلاف گھر کا دروازہ بندہے اور کافی دیربعد بھی دروازہ نہیں کھولاگیا ہے توہم لوگوں کو شک ہے ،اس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی ۔
| اہلیہ اور بچے کو قتل کرکے شوہر نے کی خودکشی، |
موقع پر پہنچ کرپولس نے دروازہ کھولا تو اندر کی حالت دیکھ کر سبھی حیران اور ششدر رہ گئے،کیونکہ گھر کے اندر ایک ہی خاندان کے تین لوگوںکی لاشیںزمین پر پڑی ہوئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں