بنگال کو تریپورہ نہیں بننے دیں گے،بنگال میں امن و سکون ہے۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اسٹیج سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ بنگلہ ابھی تریپورہ نہیں بنا۔ ہم ایسا تریپورہ بننے نہیں دیں گے۔تریپورہ میں بی جے پی کے لوگ غنڈہ گردی کررہے ہیں اور ان کی غندہ گردی سبھی نے دیکھا ہے۔ کورونا انفیکشن کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ بنگال میں حالات قابو میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کبھی تریپورہ نہیں بنے گا، میں بنگال کی ثقافت کو برقرار رکھوں گی۔ بنگال تریپورہ نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ انسانیت کی بات کرتے ہیں۔ بی جے پی پھر سے بیان بازی کرنے لگی ہے۔
ان کی پارٹی کو تریپورہ میں جلسے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ لوگ اتر پردیش میں داخل نہیں ہو سکتے۔ دہلی میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ بنگال میں امن و سکون ہے۔ بنگال مرکزی سہولیات سے محروم ہے۔ بنگال کو مودی حکومت سے جائز حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے۔ سرحد پر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھوٹان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ شمالی بنگال میں تفرقہ انگیز راج نہیں چلے گا۔ ہم ایک ہونا چاہتے ہیں۔ تاہم انہوں نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لئے ماسک استعمال کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'پچھلی بار بھی انہوں نے وجے سمیلن میں حصہ لیا تھا۔ اس سال انہوں نے 460 پوجا پنڈلوں کا افتتاح کیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں