یوپی انتخابات سے قبل کانگریس کے دو بڑے لیڈر ترنمول میں شامل
نیوزٹوڈے اردو:حالیہ رواںسال کے اپریل،مئی ماہ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے بعد ترنمول کانگریس دیگر ریاستوں میں بھی اپنے پاو¿ں پھیلا رہی ہے۔ اتر پردیش میںاسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کے دو بڑے لیڈر ان ترنمول میں شامل ہو گئے ہیں۔ یوپی کانگریس کے سابق لیڈر راجیش پتی ترپاٹھی اور للتیش پتی ترپاٹھی سلی گوڑی میں موجود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں ترنمول میں شامل ہو گئے ہیں۔ للتیش پتی ترپاٹھی مرزا پور کی منیہن سیٹ سے ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔ وہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کملا پتی ترپاٹھی کے پڑپوتے ہیں۔ مرزا پور اور وارانسی علاقے میں ان کااچھا اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے یوپی کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے ترنمول میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ تمام قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوئیں۔ترنمول کانگریس کے مطابق ترنمول کانگریس 2022 میں ہونے والے یوپی انتخابات میں امیدوار کھڑا کرے گی، جس میں للتیش اہم چہرہ ہوں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں