کھیلتے ہوئے دوبچے تالاب میں ڈوبے، ایک کی موت ،ایک زندہ برآمد
نیوزٹوڈے اردو: گھر کے قریب کھیلتے ہوئے تالاب میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے گاﺅں کے ایک شخص کی مستعدی سے بچا لیا گیا۔ واقعہ حبیب پور بلاک کے منگل باڑی علاقہ کے پورواترا علاقہ کا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ دیر شام پورواتارا علاقے میں دو بچے گھر کے پاس کھیل رہے تھے۔ اس دوران دونوں قریبی تالاب میں گر گئے۔ یہ دیکھ کر گاو¿ں کے لوگ تالاب میں اتر کر انہیں ڈھونڈنے لگے۔ کافی تلاش کے بعد دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے نکالا جس میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوسرے کا علاج جاری ہے۔مرنے والے بچے کے والد لکھیرام توڈو نے بتایا کہ دونوں بچے گھر کے قریب کھیل رہے تھے لیکن لاپتہ ہوگئے۔ تلاش کرنے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ علاقے کے لوگ بھائی کی بیٹی رادھیکا ٹوڈو (2سال) کو تالاب سے نکال رہے ہیں۔ وہ بال بال بچ گئی۔ اس کے بیٹے کی تلاش کی گئی تو وہ بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ اسے فوری طور پراسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کا نام بابولال ٹوڈو (3سال) بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی حبیب پور تھانہ کی پولس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال بھیج دیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں