تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 25 اکتوبر، 2021

شمالی بنگال میں تیزبارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات کے بعد مسافروں نے کنفرم ٹرین ٹکٹ منسوخ کر دئے

 شمالی بنگال میں تیزبارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات کے بعد مسافروں نے کنفرم ٹرین ٹکٹ منسوخ کر دئے

ریلوے اسٹیشن کے باہر ٹکٹ کیسنل کرانے والوں کی بھیڑ


نیوزٹوڈے اردو:شمالی بنگال میں تیزبارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات کے درمیان مسافروں نے شمالی بنگال جانے والی ٹرینوں کے سینکڑوں ٹکٹ منسوخ کردیئے ہیں۔ 16 اکتوبر کو 278،17کو 65 ،18کو 171 ،19 اکتوبرکو 170،20کو9 5 21اکتوبرکو 271 ور 22 اکتوبرکو 271 ٹکٹ منسوخ کئے گئے ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ہر سال درگا پوجا کے بعد ہزاروں بنگالی یہاں پہاڑوں کی خوبصورتی دیکھنے آتے ہیں لیکن لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے درمیان مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن پر لوگوں کی ٹکٹ منسوخ کرنے کے لئے بہت بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔

شمالی بنگال میں لینڈ سلائڈنگ کا منظر


واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہونے والی مسلسل بارش کی وجہ سے پہاڑ کی کئی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ اس وجہ سے سیاحت سے محبت کرنے والے بنگالی مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن یا دیگر مقامات پر اپنے کنفرم ٹکٹ منسوخ کرا رہے ہیں۔مالدہ کے انگلش بازار کے این ایس روڈ پر ایک غیر سرکاری ٹریول ایجنسی کے مالک منموہن شاردا نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ ٹکٹ کینسل کرانے آرہے ہیں۔ روزانہ 20-25 ٹکٹ منسوخ ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر دارجلنگ ، اتراکھنڈ اور دہلی کے ٹکٹ منسوخ ہو رہے ہیں۔ مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن پر ٹکٹوں کی منسوخی کا مقابلہ ہے۔ مالدہ ٹاؤن کے سی آر ایس گیاناس کمار گھوش نے بتایا کہ مہینے کے پہلے ہفتے میں ٹکٹوں کی بہت زیادہ بکنگ ہوئی تھی، لیکن 16 سے 22 اکتوبر تک منسوخی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ قدرتی آفات کی وجہ سے ٹکٹ منسوخ ہو رہے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad