تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 26 اکتوبر، 2021

پہاڑ کی ہمہ گیر ترقی ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی

 پہاڑ کی ہمہ گیر ترقی ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی

شمالی بنگال دورے کے تیسرے دن وزیراعلیٰ نے کرشیانگ میں کی انتظامیہ میٹنگ

کرشیانگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتظامیہ میٹنگ کرتی ہوئیں۔۔
کرشیانگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتظامیہ میٹنگ کرتی ہوئیں۔۔

پوری میٹنگ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نیوزٹوڈے اردو:شمالی بنگال کے دورے کے تیسرے دن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج پہاڑ کے کرشیانگ میں ایک انتظامیہ میٹنگ کی۔ اس انتظامیہ میٹنگ میں دارجلنگ،کرشیانگ اور کالمپونگ ضلع انتظامیہ کے افسران اور ذمہ داران موجود تھے۔ تینوںاضلاع کے انتظامی امور کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی ضلع کے ڈی ایم اور دیگر ذمہ داروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کی اور ضلع میںچل رہے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کرنے کوکہاجس کے بعد وزیراعلیٰ نے تینوں اضلاع میںچل رہے ترقیاتی کاموںکا باریکی سے جائزہ لیا اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

کرشیانگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتظامیہ میٹنگ کرتی ہوئیں۔۔
کرشیانگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتظامیہ میٹنگ کرتی ہوئیں۔۔

ہمیں یوٹیوب پر سسکرائب کریں

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے تینوں اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پہاڑکے خوشحالی کے لئے ریاستی حکومت ہمیشہ کوشاں ہے اورمسقبل میںمزیدکئے منصوبے نافذکرنے جارہی ہے اس لئے ریاستی حکومت کے سبھی اسکیموں اور منصوبوںکو جلد از جلد نافذ کیاجائے اور پہاڑ کی ترقی کو یقینی بنایاجائے۔میٹنگ کے دوران انہوں نے پہاڑ سے متعلق کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے پوجا کے بعد ووٹر لسٹ میں ردوبدل کرکے جی ٹی اے کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے پہاڑی مسئلے کے مستقل سیاسی حل کے لئے روشن گری اور انت تھاپا کواہم ذمہ داری سونپی۔وزیراعلیٰ نے دونوں لیڈران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے اور پہاڑوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ 

کرشیانگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتظامیہ میٹنگ کرتی ہوئیں۔۔
پہاڑ کے لوگ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے

فیس پر فولو کریں

وزیر اعلیٰ نے پہاڑیوں کی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کو کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پہاڑ کی ہمہ گیر ترقی بنگال سے رہ کر ہی ہوگی۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کرشیانگ میں ایک انتظامیہ میٹنگ میں واضح کیا کہ پنچایتی انتخابات پہاڑ پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد ہی پہاڑوں میں تین سطحی پنچایتی انتخابات ہوں گے۔ ریاستی حکومت کا واحد مقصد پورے پہاڑ کی ہمہ گیرترقی کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے بی جے پی طنز کستے ہوئے کہاکہ بی جے پی پہاڑ میںبدامنی پھیلانے اور یہاں کے لوگوںکو غلط راہ کی طرف ڈھکیلنے کے لئے روز نئے نئے پروپیگنڈے کررہے ہیں۔بی جے پی چاہتی ہے کہ شمالی بنگال کو الگ کردیاجائے اور پہاڑ کی ترقی کی رفتار کو روک دی جائے لیکن ایسا کبھی بھی نہیںہوگا ،کیونکہ پہاڑ کی ترقی کس قدر ہوئی ہے یہ سب پر عیاںہےں۔ گزشتہ حکومتوںمیں پہاڑ کی صورت کیسی تھی اور ابھی کیسی ہے یہ سبھی جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت نے ہمیشہ بنگال کو نظرانداز کیا ہے یہاںتک کہ کورونا دورمیں ویکسی نیشن سمیت جو ضروری اور اہم مسائل ہیںان سب میںمرکز کی بی جے پی حکومت نے بنگال کو نظر انداز کیا ہے۔

کرشیانگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی انتظامیہ میٹنگ کرتی ہوئیں۔۔
پہاڑ کے لوگ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے



ادھر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے کئی ماہ بعد پہاڑ دورے سے پہاڑ کے لوگوںمیںکافی خوشی کاماحول دیکھاگیا۔ لوگ اپنے اپنے گھر وںسے نکل کر سڑک کنارے کھڑے ہوکر وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad