مغربی بنگال کے گورنر ملیریا میں مبتلا
| مغربی بنگال کے گورنر ملیریا میں مبتلا |
نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر ان دنوں ملیریا میں مبتلا ہیں۔ دہلی کے ایمس میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس وقت وہ دہلی کے بنگا بھون میں رہ رہے ہیں، جہاں ان کی نگرانی کے لئے خصوصی ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو ہی دہلی پہنچ گئے تھے۔ سنیچرکے روز ان کے خون کا ٹیسٹ کیا گیاجس میں ملیریا ہونے کی تصدیق ہوئی۔ واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکھڑ 12 اکتوبر سے دارجلنگ کے دورے پر تھے۔ انہوں نے اسی وقت بخار میں مبتلاہونے کے بارے میںبتایا۔گورنر نے علاج کے لئے دہلی جانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور اس کے بعد وہ جمعہ کو دہلی پہنچے تھے۔ان کا ایمس میں خون کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ابھی بھی دہلی کے ایمس میںزیر علاج ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں