سلی گوڑی کے بالاسن پل پر گاڑیوں کی آمدورفت جلدہی ہوگی شروع
نیوزٹوڈے اردو:ملی جانکاری کے مطابق سلی گوڑی کے متصل ماٹی گاڑامیں واقع بالاسن پل پر جلد ہی گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہونے والی ہے۔ پل کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ ذیلی کام مکمل کیا جا رہا ہے تاہم پل پر گاڑیوں کی آمدورفت ہیوی گاڑیوں کے لئے نہیں ہو گی۔ اس پل سے صرف ایسی گاڑیاں گزر سکیں گی جن کا کل وزن 10 ٹن تک ہو گا۔ زیادہ وزن والی گاڑیوں کے لئے ٹرافک پر پابندی رہے گی۔ جانکاری کے مطابق برج کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک بالاسن پل آپریشنل ہو سکتا ہے۔ یہاں مزدور دن رات کام کر رہے ہیں۔ مزدوروں سے بارہ گھنٹے کام لیا جا رہا ہے تاکہ کام وقت پر مکمل ہو سکے۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو بالاسن پل کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد میڈیکل اور نوکاگھاٹ کے راستے گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔ تاہم اس پل کے بند ہونے کے بعد سلی گوڑی شہر کو مسلسل ٹرافک کے دباو¿ کا سامنا ہے۔ بردوان روڈ، نوکاگھاٹ اور ہل کارٹ روڈ پر ہر روز ٹرافک جام رہتا ہے۔ شہر پر ٹرافک کے بڑھتے ہوئے دباو¿ کو کم کرنے کے لئے انتظامیہ بالاسن کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تیار ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے انجینئروں اور کارکنوں کی مسلسل محنت اور انتظامیہ کے تعاون کے بعد اب پل کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اس کے افتتاح کا انتظار ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں