تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 25 نومبر، 2021

کووڈاسپتال اور سیف ہوموں کو بند کرنے کی تیاری ،کورونامعاملے میں کمی کے پیش نظر محکمہ صحت نے لیافیصلہ

 کووڈاسپتال اور سیف ہوموں کو بند کرنے کی تیاری ،کورونامعاملے میں کمی کے پیش نظر محکمہ صحت نے لیافیصلہ

کووڈاسپتال اور سیف ہوموں کو بند کرنے کی تیاری ،کورونامعاملے میں کمی کے پیش نظر محکمہ صحت نے لیافیصلہ نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے ریاستی محکمہ صحت نے ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے اور اس میں دن بہ دن کمی آنے کے پیش نظر کووڈ-19 اسپتال اور سیف ہوم کو بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ محکمہ صحت کووڈ-19 اسپتالوں کو بند کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ شمالی بنگال کے ہیلتھ افسر انچارج سوشانت رائے جلد ہی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرنے والے ہیں۔اس وقت شمالی بنگال میں کل 60 کووڈ اسپتال ہیں جن میں سرکاری اسپتال، میڈیکل کالج اور پرائیویٹ نرسنگ ہوم شامل ہیں، جن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ بیڈ ہیں، جب کہ سیف ہوموں میں ایک ہزار سے زیادہ بیڈ ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کووڈ-19 اسپتالوں میں مریض نہ کے برابر ہیں۔ ایسے میں محکمہ صحت کووڈ-19 اسپتال کو غیر ضروری طور پر چلانے کے حق میں نہیں ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق ریاست میں انفیکشن کا گراف دن بہ دن کم ہو رہا ہے۔ اس لئے کووڈ-19 اسپتال اور سیف ہوم کو خالی کرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔شمالی بنگال کے سبھی اضلاع کے ضلع حکمرانوں اورمحکمہ صحت کے افسران کے ساتھ سوشانت رائے کی میٹنگ اور بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ جلد ہی کچھ کووڈاسپتال سرکاری اور نجی طور پر مکمل طور پر بند کر دئے جائیں گے۔ دوسرے مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں کیا جائے گا جہاں بیڈ خالی ہوں گے۔ جو ملازمین بیکار ہوں گے انہیں متبادل کاموں میں لگایا جا سکتا ہے۔ محکمہ صحت ایسے سرکاری اسپتالوں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہے جہاں ایچ ڈی یو، این ایس سی یو، پی آئی سی یو وغیرہ جیسی سہولیات پر کام ہو رہا ہے۔ سلی گوڑی کے نویتیا گیٹ ویل میں 51، مترا نرسنگ ہوم میں 12، نیودیتا نرسنگ ہوم میں 60 اور دیسن میں 71 بیڈہیں۔
 کووڈاسپتال اور سیف ہوموں کو بند کرنے کی تیاری ،کورونامعاملے میں کمی کے پیش نظر محکمہ صحت نے لیافیصلہ


نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے ریاستی محکمہ صحت نے ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے اور اس میں دن بہ دن کمی آنے کے پیش نظر کووڈ-19 اسپتال اور سیف ہوم کو بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے، انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ محکمہ صحت کووڈ-19 اسپتالوں کو بند کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ شمالی بنگال کے ہیلتھ افسر انچارج سوشانت رائے جلد ہی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرنے والے ہیں۔اس وقت شمالی بنگال میں کل 60 کووڈ اسپتال ہیں جن میں سرکاری اسپتال، میڈیکل کالج اور پرائیویٹ نرسنگ ہوم شامل ہیں، جن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ بیڈ ہیں، جب کہ سیف ہوموں میں ایک ہزار سے زیادہ بیڈ ہیں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کووڈ-19 اسپتالوں میں مریض نہ کے برابر ہیں۔

 ایسے میں محکمہ صحت کووڈ-19 اسپتال کو غیر ضروری طور پر چلانے کے حق میں نہیں ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق ریاست میں انفیکشن کا گراف دن بہ دن کم ہو رہا ہے۔ اس لئے کووڈ-19 اسپتال اور سیف ہوم کو خالی کرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔شمالی بنگال کے سبھی اضلاع کے ضلع حکمرانوں اورمحکمہ صحت کے افسران کے ساتھ سوشانت رائے کی میٹنگ اور بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ جلد ہی کچھ کووڈاسپتال سرکاری اور نجی طور پر مکمل طور پر بند کر دئے جائیں گے۔ 

دوسرے مریضوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں کیا جائے گا جہاں بیڈ خالی ہوں گے۔ جو ملازمین بیکار ہوں گے انہیں متبادل کاموں میں لگایا جا سکتا ہے۔ محکمہ صحت ایسے سرکاری اسپتالوں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہے جہاں ایچ ڈی یو، این ایس سی یو، پی آئی سی یو وغیرہ جیسی سہولیات پر کام ہو رہا ہے۔ سلی گوڑی کے نویتیا گیٹ ویل میں 51، مترا نرسنگ ہوم میں 12، نیودیتا نرسنگ ہوم میں 60 اور دیسن میں 71 بیڈہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad