تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 10 جنوری، 2026

   دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں انعامی واختتامی پروگرام  

  بحسن وخوبی اختتام پذیر  

اسلام پور،9جنوری (نیوز ٹوڈے ارود)دارالعلوم حسینیہ اسلام پور میں انجمن بزم ادریس کا انعامی واختتامی پروگرام مسجد رحمانی میں بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا جس میں معززین شہر کے علاوہ اساتذہ وذمہ داران نے شرکت کی اور طلبہ کے پروگرام کو بغور سنا اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔مخصوص طلبہ کرام نے اس موقع پر تلاوت، نعت، تقریر، ادعیہ احادیث وغیرہ پیش فرمائی اور اس موقع پر ان طلبہ کو جنہوں نے ششماہی وسالانہ مسابقہ میں اور ششماہی اور سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کی انہیں منجانب انجمن انعامات سے نوازاگیااور انہیں مفید اور بیش قیمت کتابیں عنایت کی گئیں۔اس پروگرام میں بطور خاص شریک رہے مولانا اجمل صاحب قاسمی پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی۔ یہ پروگرام جناب حضرت مولانا مفتی عیسیٰ صاحب مہتمم دارالعلوم حسینیہ  اسلام پورکی صدارت میں منعقد ہوا اور حضرت ہی کی کلیدی گفتگو اور دعا پرپروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں مولانا افضل حسین صاحب ومولانا سجاد صاحب کی قربانی قابل ذکر ہے،حضرت نے بڑی جانفشانی اور محنت سے پروگرام کو کامیاب کرنے میں اہم کردار اداکیا۔ پروگرام میں شریک رہے وکیل قمر الزماں، حافظ اکرم صاحب، مولانا عبد الوحید صاحب، مولانا سجاد صاحب، مولانا عاشق الہی صاحب، قاری عبد السلام صاحب،قاری مظفر ادریس صاحب ناظم تعلیمات ادارہ ہذا وغیرہ شامل رہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad