محمد سعد نے مضبوط یادداشت، روانی اور اعتماد کے ساتھ مکمل قرآنِ کریم سنایا، جسے سن کر اساتذہ کرام اور حاضرین بے حد متاثر ہوئے۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ، طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اساتذہ کرام نے محمد سعد کی محنت، لگن اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک نشست میں مکمل قرآن سنانا اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر محمد سعد کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقعہ پر قاضی محمدفیاض عالم قاسمی نے خصوصی طورپرحافظ محمدسعد اور ان کے والدین نورول شیخ اوران کی والدہ شبنم شگفتہ کومبارک باد دی اور کہا کہ یہ بچہ ان شاء اللہ اپنے والدین کی آنکھوں کا نور اور دل کاسروربنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک حافظ قرآن اپنے گھروالوں کے دس افراد کو جنت میں لے جائے گا۔یہ بچہ اپنے علاقہ کانام روشن کرے گانیزاپنے دادادہزارمحمد،دادی، چچاو¿ں اورنانا نانی ماموو¿ں کے لئے بھی ذریعہ آخرت بنے گا۔کیوں کہ ان کی علماء دوستی اور علم نوازی کی برکت سے یہ ممکن ہوسکاہے۔حافظ محمد سعد کے والدین نے مدرسہ کے مہتمم مولانا نذیراحمدندوی اور حافظ صاحب کے استاذ محترم جناب عبیداللہ قاسمی صاحبان کا خوشی کے آنسو کے ساتھ شکریہ اداکیا۔
آخر میں دعائیہ نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعد کے دینی و تعلیمی مستقبل، استقامتِ دین اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اہلِ علاقہ نے اس سعادت کو دارالعلوم سلیمانیہ، میرا روڈ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں