ایک تعارف ایک حقیقت
عارف بااللہ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج محمد ظفر الحسین قادری حامدی علیہ الرحمتہ والرضوان
بہار کی مردم خیز بستی مدینةالعلماء پوکھریرا شریف میں1930ع کو پیدا ہوئے
ابتدائی تعلیم۔۔ اپنی والدہ ماجدہ اور اپنے ماموں حضرت مولانا محمد غفران علیہ الرحمتہ والرضوان سے حاصل کی
اعلیٰ تعلیم کے لئے چھپرہ پھر دربھنگہ مدرسہ المشرقیہ حمیدیہ میں پھر مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں تشریف لے گئے
بہار ٹاپر
1952ء میں مدرسہ بورڈ کے فوقانیہ امتحان میں متحدہ بہار، یعنی بہار، جھارکھنڈ کے تمام طلبہ میں اول مقام حاصل کیا
آپ کے مشہور اساتذہ۔۔۔۔۔ سید حبیب الرحمن، ملک العلماء سید ظفر الدین فاضل بہاری،حضرت مولانا مقبول احمد خان، حضرت مولانا مقبول احمد صدیقی، مولانا نعمان احمد پوکھریروی، حضرت مولانا ولی الرحمن پوکھریروی، مولانا محمد قاسم، حضرت مفتی عبدالحفیظ علیہم الرحمتہ والرضوان۔
مرشد گرامی۔۔۔۔ حجتہ الاسلام شہزادہ اعلیٰ حضرت مفتی امام حامدرضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ۔
خلافت واجازت۔۔۔۔ مفتی اعظم ھند، ومفسر اعظم ھند، اور مجاہد ملت دھام نگر شریف علیہم الرحمتہ والرضوان۔
حج بیت اللہ۔۔۔ پہلی بار 1962ع، دوسری بار 1970 ع۔
درس وتدریس۔۔۔۔۔مدرسہ فیض العلوم جمشید پور، دارالعلوم نعیمیہ چھپرہ، مدرسہ جامع العلوم شریف جلال پور سیوان(بانی)، مدرسہ معینیہ عظمت العلوم صاحب گنج مظفر پور۔ (بانی),
تصانیف وتالیف۔۔۔
۱:- تجلی نماز۔ ۲ تجلیات غوث۔ ۳ تجلیات مصطفیٰ ۴ تذکرہ امام اعظم ۵ حقیقت بدعت ۶ برکات درود شریف ۷ نغمات خدام یہ سب کی سب مطبوعہ ۸ جذبات ظفر (غیر مطبوعہ)
مشہور تلامذہ
سید رضا علی رضوی اجمیر شریف، قاری رضی الله دیوریا یو پی، مولانا علاءالدین چھپروی مولانا فضل رسول صاحب استاذ دارالعلوم غریب نواز الہ آباد، مولانا نہال الدین رشیدی خانقاہ رشیدیہ شریف جلال پور، مولانا محمد اسلم صاحب مہیش استھان اورائی،مولانا ظہر الحسین قادری پوکھریروی، مولانا انوار الحق پوکھریروی،مولانا رضاءالحق پٹنہ, مولانا محمد مظفر حسین شبلی پوکھریروی،مولانا عبدالخالق بتھولی مولانا فیضان احمد نوری پوکھریروی، مولانا اظہر القادری پوکھریروی، مولانا محمد غضنفر رضوی پوکھریروی، مولانافیضان احمد نوری,مولانا نسیم احمد مصباحی,مفتی کلیم احمد مصباحی,مولانا مبشر حسین علوی
*تاریخ وصال*27 رجب المرجب ۱۴۳۵ھ مطابق 27 مئی2014ع
تربت انورشہر خموشاں پوکھریرا شریف
محمد غضنفر حسین رضوی


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں