تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 18 نومبر، 2021

جشن غوث الوریٰ و عظمت نکاح کانفرنس کا انعقاد

 جشن غوث الوریٰ و عظمت نکاح کانفرنس کا انعقاد

جشن غوث الوریٰ و عظمت نکاح کانفرنس کا انعقاد

 جشن غوث الوریٰ و عظمت نکاح کانفرنس کا انعقاد




نیوزٹوڈے اردو: کشن گنج ضلع کے تحت سورجاپورعلاقے کے رضانگر نیاٹولہ ڈمراہ شادی اور گیارہویں شریف کے موقع سے جشن غوث الوریٰ کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی مولانا نوشاد رضا رضوی پرنسپل دارالعلوم صمد یہ مھوبا یوپی اور صدارت مفتی صابررضامحب القادری نعیمی نے کی۔ مولاناحافظ مظہر القادری ناظم اعلیٰ دارالعلوم چشتیہ مناٹولی دلکولہ نے اپنے خطاب میںکہاکہ شادی نکاح کے تقاریب بالکل سادگی کے ساتھ ہو خرافات لہو ولعب گیت گانے اور فضول خرچی سے پاک ہو یہی عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کو مطلوب ہے۔مولانا مفتی رضاءالباری بائسی نے بھی شادی کے احکام سے لوگوں کو روشناس کرایا۔ مولانا نذرالاسلام اتردیناجپور نے سرکار غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان وعظمت ان کے اتباع شریعت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو شریعت پر عمل کرنے کی تلقین کی مولانا جمیل اختر رضوی اتردیناجپور نے موجودہ بے راہ روی اور مذموم مراسم کی مذمت پر گفتگو کی۔مولانا احمدرضا عارفی نے تاریخ اور اسلاف کی روش کے حوالے سے سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی خواجہ معین الدین چشتی اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے نام اور کام کی مثالیں دیکر نوجوانوں میں انقلاب کی روح پھونکنے کی کوشش کی اور کہا بغیر کوشش کے کچھ نہیں ملتا اور کسی جد وجہد کو ضائع ہونے نہیں دیتا ہم کچھ ایسا کرجائیں کہ لوگ دعائیں دینے پر مجبور ہوں۔مولانا نعیم رشیدی پورنوی نے نعت و منقبت کے اشعار پڑھ کر لوگوںکومحظوظ کیا۔دراصل مفتی محب القادری کی ہمشیرہ ہمراہ مفتی غلام محمد ہاشمی مصباحی اور ان کے بھائی جاوید عالم قادری کی شادی کے موقع سے پیشگی یہ تقریب منعقد ہوئی۔کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مجموعی طور پر اس جشن بہاراں نے سب کو متاثر کیا ۔مولانا صدام حسین نعمانی کشن گنج حافظ فیاض عالم اشرفی سرن پوکھر، قاری تحسین رضا رضوی سمستی پور، مولانا معراج عزیزی ،مولانا عادل رضا ،مولوی ندیم اختر، حافظ طارق انور ،حافظ سرمد رضا ،حافظ مسعود رضا بائسی وغیرہ عوام وخواص کے علاوہ منتظمین محفل غلام رسول ، محمد جہانگیر عالم، محمد جاوید عالم، محمد ساجد عالم، محمد عبدالماجد محمد فیروز ،محمد محمود اشرف، محمد نسیم اختر وغیرہ شریک رہے ۔صلاة وسلام قل شریف اور مولانا مظہر القادری کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔جناب محمد امین الدین اور حافظ محمد محبوب رضا کی مغفرت اور بھائی بہن کی ازدواجی زندگی کی بہتری کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad