تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 2 نومبر، 2021

اسلام پور محکمہ کے65ویں سالگرہ کے موقع پراسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ

 اسلام پور محکمہ کے65ویں سالگرہ کے موقع پراسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ

اسلام پور محکمہ کے65ویں سالگرہ کے موقع پراسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ
 اسلام پور محکمہ کے65ویں سالگرہ کے موقع پراسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ


اسلام پور محکمہ کی طرف سے منعقدہ مذاکرات میں ایم ایل اے عبدالکریم چودھری سمیت دیگرشخصیات نے کی شرکت

نیوزٹودے اردو: اسلام پور محکمہ انتظامیہ کی جانب سے اسلام پور محکمہ کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران اسلام پور کو ضلع بنانے سمیت اسلام پور کی تاریخی ،سماجی اورمعاشی حیثیت اور ہر سطح پر اسلام پور کی ترقی کولیکر تبادلہ خیال کیاگیا۔اسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری،اسلام پور محکمہ کے ایس ڈی او سپتارشی ناگ،اسلام پور کے سابق ایم ایل اے اور سابق میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹر کنہیالال اگروال نے آج اسلام پور ویویکانند کانفرنس ہال میں منعقدہ مذاکرات میں حصہ لیا۔ان کے علاوہ اسلام پور میونسپلٹی کے موجودہ ایڈمنسٹریٹر مانک دتہ، بنگارتنا ڈاکٹر پارتھو سین، اسلام پور میونسپلٹی کے ایگزیکٹوافسر نیلوتپل چکرورتی ، تاریخ داں سبل بھومک، شاعر نشی کانت سنہا، صحافی مہدی ہدایت اللہ، سوشانت نندی،ادیب رنجیت ہلدار، پرسون سکدرا اور دیگر شخصیات نے اس بحث میں حصہ لیا۔محکمہ انتظامیہ کی پہل پر اس طرح کی بحث پہلی باراسلام پور میں منعقد ہوئی۔

ایم ایل اے عبدا لکریم چودھری نے کیاکہا؟

اسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری
اسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری

ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہا کہ اسلام پور محکمہ کے 65برس ہوگئے لیکن اب اسلام پور ضلع بنانا ضرری ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مغربی بنگال میں کئی چھوٹے چھوٹے اضلاع وجود میں آئے ہیں اسی طرز پر اسلام پور کو مستقل ضلع بنانے کی ضرورت ہے حالانکہ انہوںنے کہاکہ اسلام پور کوپولس ضلع کی حیثیت سے منظوری مل چکی ہے اور مستقل ضلع بننے کے لئے صرف ایک قدم باقی ہے جس کے لئے ہم سب کومتحدہوکر آوازبلند کرناہوگا۔ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہاکہ اس سلسلے میں وہ کاغذاتی طورپر پیش قدمی کریںگے اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے براہ راست اسلام پور کو ضلع بنانے کولیکر ملاقات کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام پورخوش مزاج ، قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارے میں پورے ملک میں مشہور ہے۔آج ہم یہاں اسلام پور محکمہ کا 65واں سالگرہ منارہے ہیں ،اتنے برس ہوگئے ہیں یہاں کی فضا اب بھی خوشگوار ہے ، یہ صرف اسلام کے لوگوں کی کوشش اور یہاںکی انتظامیہ کی جدوجہد سے ممکن ہوپایا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام پور کئی مربع میل پر پھیل گیا ہے،دور دورکے لوگ یہاں اپنی ضرورتوں کے لئے آتے ہیں لیکن اب تک ضلع سطح کے کام کاج رائے گنج میںہورہے ہیں جس کے لئے لوگوں کو لمباسفر طے کرکے رائے گنج جانا ہوتا ہے ۔اسلام پور سے رائے گنج جانے آنے میں پورادن ختم ہوجاتا ہے ،اس لئے اب اسلام پور کو ضلع کادرجہ دینا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad