خواجہ سرا(کنر) کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایک نوزائیدہ کی ہوئی موت
مانگ کے مطابق پیسے نہ ملنے پرخواجہ سرابچے کو ماں سے ڈھائی گھنٹے دور رکھا ،ملزم گرفتار
نیوزٹوڈے اردو: ایک خواجہ سرا پر 20 دن کے بچے کو ڈیمانڈ کے مطابق رقم نہ دینے پر ڈھائی گھنٹے تک ماں سے دور رکھنے کا الزام ہے۔ ان پر دودھ نہ ملنے اور ڈھول کی آواز سے بچے کی موت کا الزام ہے۔ یہ واقعہ مانک چک تھانہ کے بادل گاو¿ں میں پیش آیا۔ کنر کے خلاف مانک چک تھانہ میں تحریری شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق بادل گاو¿ں کے رہنے والے ممپی مانجھی نے 29 اکتوبر کو مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال میں تین بچوں کو جنم دیا اور تینوں کے ساتھ گھر آئی۔ مقامی خواجہ سرا بچوں کی درازی عمر کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ الزام ہے کہ اس نے 1200 روپئے کا مطالبہ کیا۔ الزام ہے کہ مانگ کے مطابق رقم نہ ملنے پر اس نے ایک بچے کو تین گھنٹے تک ماں سے دور رکھا۔ یہ بھی الزام ہے کہ دودھ نہ ملنے اور ڈھولک کی آواز سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی مانک چک تھانہ کی پولس موقع پر پہنچی اور کنر کو گرفتار کر لیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں