بی ایس ایف کی طرف سے ہتھیاروں کی نمائش کی گئی
نیوزٹوڈے اردو: عام لوگوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے سلی گوڑی کے شالوگاڑا بیکنٹھ پور کے بی ایس ایف کیمپ میں ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ بی ایف ایف کے سابق افسر سمیت علاقے کے لوگوں کے لءآج نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں بی ایس ایف کے جوانوں کے استعمال کردہ ہتھیاروں کو رکھا گیا ہے۔ پروگرام میں موجود کمانڈر آشوتوش چوہان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر قسم کے چھوٹے، درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کی نمائش کی گئی ہے۔ انہوں نے نمائش کا اہتمام مقامی لوگوں کے درمیان بی ایس ایف کے اہلکاروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں