کانگریس اور فارورڈ بلاک چھوڑ کر بڑی تعدادمیں لوگ ترنمول میں شامل
نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کاتیسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک سمیت پوری بنگال سے مختلف پارٹیوں کے لیڈران اور کارکنان ترنمول کانگریس میںشامل ہورہے ہیں ۔حالیہ اسمبلی انتخابات میں فارورڈبلاک کے قابض چاکولیہ اسمبلی پربھی ترنمول کانگریس نے اپناقبضہ جمانے میں کامیابی حاصل کی ۔اس حلقہ سے فارورڈ بلاک اور کانگریس کے کئی لیڈران اور کارکنان آج ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔آج چاکولیہ کے کہٹا پوار ہاؤس گراونڈ میںایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ریاستی غلام ربانی اور ضلع صدر کنہیالال اگروال خاص طورپر موجود تھے۔اس تقریب میںفارورڈ بلاک کے سابق ایم ایل اے علی عمران رمض کو اکیلا چھوڑ کر فارورڈ بلاک کے اور سی پی آئی ایم کے بیشترلیڈران نے ترنمول کاجھنڈاتھام لیا۔اس سے پہلے سی پی اے ایم کے عبد الصمد قادری، نعمان علی، احمد حسین اور دیگر فارورڈ بلاک کے پربھو کمار داس وغیرہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔
| کانگریس اور فارورڈ بلاک چھوڑ کر بڑی تعداد میں لوگ ترنمول میں شامل |
آج 24 نمبر فارورڈ بلاک کے سابق ایم ایل اے علی عمران رمض کو اکیلاہ چھوڑ کر وزیر برائے اقلیتی امور اور محکمہ مدرسہ تعلیم غلام ربانی، ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کنہیا لال اگروال اور چاکولیہ کے ایم ایل اے منہاج العارفین آزاد کے موجودگی میں فارورڈ بلاک کے لیڈر اور شرشی مدرسہ کے ٹی آئی سی محمد ابو طاہر، فارورڈ بلاک کے لیڈرو شرشی مدرسہ کے سکریٹری علاو¿الدین، سی پی آئی ایم کے لیڈر اور منورا ہائی اسکول کے ٹی آئی سی و سی پی آئی ایم کے لیڈر محمد ابراہیم، سی پی آئی ایم کے لیڈر ایئریا کمیٹی کے ممبر مسلم الدین اور دیگر سیکڑوں افراد ترنمول سی میں شامل ہوئے ۔اس شمولیتی تقریب میں ترنمول کانگریس کے بلاک صدر سیتاب الدین، ضلع پریشدممبر اکرام الحق، ضلع یوتھ صدر کوشک گن، بلاک یوتھ صدر انور عالم، ضلع پریشد کے ممبر نارائن چندرا سرکار، شاہد صدیقی اور دیگر لیڈران ترنمول موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں