تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 25 نومبر، 2021

پہاڑ پر ”ہمروپارٹی“نامی نئی سیاسی پارٹی کا قیام

 پہاڑ پر ”ہمروپارٹی“نامی نئی سیاسی پارٹی کا قیام

پہاڑ پر ”ہمروپارٹی“نامی نئی سیاسی پارٹی کا قیام

 پہاڑ پر ”ہمروپارٹی“نامی نئی سیاسی پارٹی کا قیام



نیوٹوڈے اردو:پہاڑ کی سیاست میں آج ایک نئی سیاسی جماعت سامنے آئی۔ نئی پارٹی کا نام 'ہمرو پارٹی' رکھا گیا ہے۔ پارٹی کے صدر اجے ایڈورڈ نے آج میرک میں 'ہمرو پارٹی' کی بنیاد رکھی۔ پہلے اجے ایڈورڈ جی این ایل ایف کے لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ مہینوں سے اجے ایڈورڈز جی این ایل ایف سے ناراض تھے۔ اس کے بعد سے پہاڑوں میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے حامیوں سے کہا کہ وہ ایک نئی پارٹی بنائیں گے اور مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی کا نام رکھنے کو کہا۔آج اجے ایڈورڈ نے دارجلنگ ضلع کے میرک میں حامیوں کے ساتھ نئی پاڑی کے نام کا اعلان کیا۔ پہاڑ کی اس نئی سیاسی جماعت کا نام 'ہمرو پارٹی' رکھا گیا ہے۔ نئی سیاسی جماعت کے صدر اجے ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ وہ پہاڑ اور ترائی میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ نئی سیاسی جماعت 'ہمرو پارٹی' کو عوام کی طرف سے کتنی حمایت ملتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad