تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 11 نومبر، 2021

آسام سے ممبئی کے راستے دبئی اسمگلنگ کرتے ہوئے زندہ پینگولین کے ساتھ اسمگلر گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب

آسام سے ممبئی کے راستے دبئی  اسمگلنگ کرتے ہوئے زندہ پینگولین کے ساتھ اسمگلر گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب
 نیوز ٹوڈے اردو:محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےآسام سے ممبئی  کے راستے دبئی  اسمگلنگ کئے جا رہے ایک اسمگلر کو زندہ پینگولین سمیت گرفتار کرلیاہے جبکہ ایک اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔  محکمہ جنگلات کے مطابق عرصہ دراز سے خفیہ ذرائع سے اسمگلنگ کی خبریں موصول ہو رہی تھیں۔  اسی سلسلے میں محکمہ جنگلات کو میناگوڑی بلاک کے لٹاگوڑی رینج کے جھانجھنگی علاقے میں ایک زندہ پینگولین لانے کی خفیہ اطلاع ملی۔  اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے خریدار بن کر اسمگلروں کو پکڑنے کے لئے جال بچھا دیا۔  اس دوران جب اسمگلر وہاں پہنچے تو محکمہ جنگلات کی ٹیم نے دو اسمگلروں کو پکڑ لیا۔  تاہم اس دوران ایک اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اسمگلروں میں سے ایک کی شناخت 35 سالہ باسودیو اوریا کے طور پر ہوئی ہے جو علی پور دوار ضلع کے ہاشیمارا کا رہنے والا ہے۔  اسے جلپائی گوڑی کی ضلع عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے اسے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad