مالیگاؤں میں مسلم لیگ نے قوم یوم تعلیم منایا
آج بھی شہر حکومتی اعلی تعلیمی و تحقیقی اداروں سے محروم
مولانا ابوالکلام آزاد ہمارے لئے مثالی رہنما ہیں (ہمدانی شکیل احمد)
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک کی آزادی سے پہلے اور بعد میں مولانا ابوالکلام آزاد کی قربانیوں اور جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے. مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم رہے اور انھوں نے ہی ملک میں اعلی تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی جن میں یوجی سے اور آئی آئی ٹی شامل ہیں.
ہندوستان میں 11نومبر 2021 کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر قومی یوم تعلیم منایا جاتا ہے. مالیگاؤں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے قومی یوم تعلیم منایا گیا. اس موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت کو اجاگر کیا گیا. ان کی بے لوث قربانیوں کو یاد کر خراج عقیدت پیش کیا گیا. مولانا نے جو تقسیم ہند کے وقت تقریر اور دوراندیشی کی تھی اس سے پیش کیا گیا.
شہر مالیگاؤں کی تاریخ پر مرتب کردہ کتاب "مالیگاؤں کل اور آج" کے ایڈیٹر اور مسلم لیگ کے سابق صدر ہمدانی شکیل احمد کی صدارت میں قومی یوم تعلیم مسلم لیگ کی عوامی رابطہ آفس, محمد علی روڈ پر منایا گیا. ہمدانی شکیل احمد نے کہا مولانا ابوالکلام آزاد ہمارے لئے مثالی رہنما ہیں. انھوں نے ہندوستان میں پہلے وزیر تعلیم رہتے ہوئے حکومتی اعلی تعلیمی و تحقیقی ادارے قائم کیے.
افسوس! مالیگاؤں شہر آج بھی حکومتی اعلی تعلیمی تحقیقی اداروں سے محروم ہے. یہاں تک کے شہر میں سینٹرل یونیورسٹیوں کی شاخ تک قائم نہیں ہو سکی. شہر میں تعلیم کا نظام گرتا جارہا ہے اور تعلیمی اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں. جن بچوں کو مفت تعلیم ملنا چاہئے انھیں بھاری بھرکم فیس بھرنے کے بعد بھی معیاری تعلیم حاصل نہیں ہو ہورہی ہے. جس کی وجہ سے شہر میں بچہ مزدوری اور بے روزگار عام ہوچکی ہے. اسطرح کا اظہار و خیال احتشام شیخ بیکری والا نے کیا.
اس موقع پر مسلم لیگ کے صدر احتشام شیخ, نائب صدر ایس این انصاری, سیکرٹری صابر ماسٹر, جوائنٹ سیکریٹری وسیم موسی, ترجمان اعجاز شاہین, ببو ماسٹر اور فعال ممبران کے ہاتھوں مزدور یونین کے شیخ اکبر و دیگر اراکین کا استقبال کیا گیا. وہیں مسلم یوتھ لیگ کے عہدے داران میں رضوان بلڈر اور صدام بلڈر کا بھی استقبال کیا گیا.
مالیگاؤں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے نئے اور پرانے ممبران سے ملاقات کا سلسلہ جاری یے اور آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر اجلاس منعقد کیا جائے گا. جس کی تیاری چل رہی ہے اسی سلسلہ میں صدر احتشام بیکری والا نے گزارش کی ہے کہ ہمدران مسلم لیگ, پرانے بزرگ ممبران اور مخلص خدمت گار ہم سے رابطہ قائم کریں.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں