گوالپوکھر سے سلی گوڑی اور رائے گنج کے لئے براہ راست بس سروس کامطالبہ
گوالپوکھر سے سلی گوڑی اور رائے گنج کے لئے براہ راست بس سروس کامطالبہ |
نیوزٹوڈے اردو:ریاستیمحکمہ ٹرانسپورٹ اور ہاوسنگ کے وزیر فرہاد حکیم گزشتہ کل مالدہ ضلع کے چانچل کے دورے پر تھے ۔اس دوران انہوںنے چانچل بس ڈپوکا افتتاح کیاساتھ ہی دونئی سرکاری بسوںکو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔مالدہ دورہ کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم سے گوالپوکھر سے ضلع ہیڈ کوارٹر رائے گنج اور سلی گوڑی کے لئے براہ راست بس سروس شروع کرنے کامطالبہ کیا۔گوالپوکھر کے ترنمول کانگریس لیڈر سراج الاسلام سمیت دیگر لوگوں نے وزیرفرہادحکیم سے ملاقات کی اور گوالپوکھر سے ضلع ہیڈ کوارٹر رائے گنج اور سلی گوڑی کے لئے براہ راست بس سروس شروع کرنے کامطالبہ رکھا۔ وزیر فرہادحکیم نے اس مطالبے کوسنجیدگی سے سماعت کی اور جلد ہی گوالپوکھر سے ضلع ہیڈ کوارٹر رائے گنج اور سلی گوڑی کے لئے براہ راست بس سروس شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ہمیں یوٹیوب پر سبسکرائب کریں
ملی جانکاری کے مطابق گوالپوکھر کے ایم ایل اے وریاستی وزیر غلام ربانی پہلے بھی اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے رابطہ کیاتھا جس پر غووخوض جاری ہے۔مقامی لوگوں نے اس مطالبے کی تکمیل کے لئے زورڈالتے ہوئے کہاکہ اتردیناج پور ضلع کا ہیڈکوارٹر رائے گنج گوالپوکھر سے تقریبا 100کیلو میٹر دور ہے اورروزانہ کافی تعداد میں لوگ رائے گنج کا سفر کرتے ہیں جس کے لئے انہیں پانجی پاڑہ جانا پڑتا ہے اسی طرح علاج ومعالجہ سمیت کئی اہم کاموں کے سلسلے میں سلی گوڑی جانے کے لئے گوالپوکھر کے لوگوں ٹوٹویاکسی دوسری سواریوںکے ذریعہ اسلام پور جانا پڑتاہے اور اسلام پور سے سلی گوڑی کے لئے سرکاری بس پکڑتے ہیں ۔اس دوران وقت کے ضیا ع کے ساتھ ساتھ کافی پریشانیوں کا سامنا کرناہوتا ہے۔لوگوںنے امیدظاہرکی ہے کہ ضرور گوالپوکھر سے سلی گوڑی اور ضلع ہیڈ کوارٹر رائے گنج کے لئے سرکاری بس سروس شروع کی جائے گی۔ مقامی ایم ایل وریاستی وزیر غلام ربانی نے کہاکہ اس سلسلے میں وہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہادحکیم سے بات کریںگے اور امید ہے کہ اس سلسلے میں جلدی کارروای کی جائے گی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں