پٹرول پمپ لوٹ معاملے کا کشن گنج پولس نے کیا خلاصہ، پانچ افراد گرفتار
نیوزٹوڈے اردو:کشن گنج ایس پی نے آج اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کوچا دھامن پیٹرول پمپ لوٹ معاملے کا خلاصہ کیا۔ ایس پی کمار آشش نے بتایا کہ اس لوٹ واردات میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرنے کامیابی حاصل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ یکم نومبر کو کوچا دھامن تھانہ کے تحت موہرا میں قائم اپنا پیٹرول پمپ نامی پیٹرول پمپ میں آدھی رات کو پیٹرول پمپ کے اسٹاف اور مالک کو بندھک بناکر ہتھیاروں کے سہارے لوٹ کے واردات کو انجام دیا جس کے بعد اس واردات کی جانکاری مقامی پولس کو دی گئی اور پولس نے محض ایک ہفتہ کے اندر اس لوٹ کے واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ایس پی کمار آشش نے کہا کہ گرفتار افراد کے پاس سے پولیس نے 53 ہزار نقد کے علاوہ دو موٹر سائیکل اور 7 موبائل فون برآمد کیا ہے، وہیں پولیس نے اس واردات کا ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا جس میں صدام حسین، محمد منیر، سعید الرحمن، مطیع الرحمن، رفیق عالم سبھی کوچا دھامن تھانہ کے رہائشی ہے شامل تھے۔اس پریس کانفرنس میں ایس پی کمار آشش کے علاوہ ایس ڈی پی او انور جاوید انصاری، کشن گنج تھانہ صدر ستیش کمار ہمانشو، کوچا دھامن تھانہ صدر، سومن کمار سنگھ، پواکھالی تھانہ صدر اقبال احمد، بہادر گنج تھانہ صدر سنجے کمار وغیرہ موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں