تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 8 نومبر، 2021

سلی گوڑی کی مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام

 سلی گوڑی کی مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام

سلی گوڑی کی مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام

 سلی گوڑی کی مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کا لمبا جام



نیوزٹوڈے اردو:آج سلی گوڑی اور آس پاس علاقوں میں زبردست بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔ مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کا طویل جام! بردوان روڈ کئی دنوں سے اسی طرح جام ہے، لیکن آج کا جام پورے شہر کو ڈرا رہا ہے۔بردوان روڈ، ایئر ویو موڑ، ہل کارٹ روڈ، مہاویر استھان، ایس ایف روڈ، تھانہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں بھیڑ دیکھی جا رہی ہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ گاڑیوں کا ہے۔شہر کے تقریباً سبھی علاقوں میں سڑکوں پر جام ہے۔ تاہم سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس اور محکمہ ٹرافک مل کر کوششیں کر رہے ہیں کہ شہر کے لوگوں کو کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے لیکن باہر سے آنے والی گاڑیوں نے اس پریشانی کو بڑھا دیا ہے جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔نوکاگھاٹ، چمپاساری، سیوک روڈ سے لے کر بازار تک ہر طرف جام اور ہجوم نظر آرہا ہے۔ سلی گوڑی کی سڑکوں پر بھیڑ اور جام کی ایک بڑی وجہ سڑک کے کنارے چھٹھ پوجا کی اشیا بیچنے والے خوردہ دکاندار ہیں۔ جہاں تک بازاروں کا تعلق ہے، دیوالی کے بعد سے ہی سلی گوڑی کا بازار اپنی رونق لوٹ آیا ہے۔بڑی تعداد میں خریدار آرہے ہیں۔ نیا بازار، مہاویرا ستھان ، ٹاو¿ن اسٹیشن بازار، چمپاساری بازار، سلی گوڑی ریگولیٹڈ بازار، جلپائی موڑ بازار وغیرہ کوئی ایسی جگہ یا بازار نہیں ہے جہاں آج بھیڑ نظر نہ آتی ہو۔ آج سے چھٹھ مہاپارو شروع ہو گیا ہے۔ اس لئے لوگوں نے آج سے خریداری بھی شروع کر دی ہے۔ لوگ ہاٹ بازار میں آرہے ہیں۔بازاروں میں چھٹھ پوجا کی اشیا سب سے زیادہ دیکھی جارہی ہیں، ناریل، سوپ بازار میں سب سے زیادہ دیکھا جارہا ہے۔ آپ شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں ناریل اور سوپ کی خرید و فروخت دیکھ سکتے ہیں۔ دکانوں میں ریفائنڈ آئل اور دیگر اشیا کی خریداری زیادہ دیکھی جارہی ہے اس لئے بازاروں میں بھی بھیڑ ہے۔ مجموعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج سلی گوڑی کے بازاروں سے لے کر سڑکوں تک بھیڑ اور جام کا ایسا منظر ہے کہ احتیاط کے ساتھ گھر سے نکلنا چاہیے۔ایک گھنٹہ پہلے گھر سے نکلیں ورنہ ممکن ہے وقت پر منزل پر نہ پہنچ پائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad