تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 8 نومبر، 2021

سلی گوڑی کے بازاروں میںخوردنی تیل میں قیمت کمی

 سلی گوڑی کے بازاروں میں خوردنی تیل میں قیمت کمی

سلی گوڑی کے بازاروںمیںخوردنی تیل میں قیمت کمی

 سلی گوڑی کے بازاروں میں خوردنی تیل میں قیمت کمی



نیوزٹوڈے اردو:خوردنی تیل میں گزشتہ 1 سال کی مہنگائی نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑدئے ہیں۔ڈیزل، پٹرول اور کوکنگ آئل کی مہنگائی سے عوام کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ تاہم دیر سے حکومت نے اس بات کو سمجھا اور سب سے پہلے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی کم کرکے عوام کوتھوڑی سی مہنگائی سے راحت ملی۔ اس وقت ملک کی کئی ریاستوں میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اہل وطن کے لئے کچھ حد تک یہ راحت بھری خبر ہے۔ڈیزل اورپٹرول کے بعد مرکزی حکومت نے بھی کئی قدم اٹھاتے ہوئے تیل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔5 روپئے سے 20 روپئے تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے خام پام آئل، سویا بین آئل، سورج مکھی کے تیل پر بنیادی ڈیوٹی 2.5 فیصد سے گھٹا کر صفر کر دی ہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے ملک کے مختلف حصوں میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 4 روپئے سے 7 روپئے تک کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سلی گوڑی کے بازار میں خوردنی تیل کی قیمتیں کتنی نیچے آتی ہیں۔سلی گوڑی کا نیا بازار خوردنی تیل کی فروخت کا بڑا مرکز ہے۔ خوردنی تیل سے وابستہ ایک تاجر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کے اقدامات کے بعد خوردنی تیل کی ریٹیل مارکیٹ یقینی طور پر نیچے آئی ہے لیکن یہ بتانا مشکل ہے کہ اس سے صارفین کو کتنا فائدہ ہو رہا ہے۔ مرکزی حکومت کے اقدامات کے بعد مونگ پھلی کے تیل کی خوردہ قیمتوں میں 5 سے 10 روپئے تک کی کمی آئی ہے، جب کہ سویا بین کے تیل میں 5 سے 11 روپئے کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ حکومت نے خوردنی تیل کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے ہیں، جن میں پام آئل، سورج مکھی کے تیل اور سویا بین آئل پر درآمدی ڈیوٹی کو معقول بنانا شامل ہے، خوردنی تیل کی پرچون قیمتوں میں کمی کے باعث تہوار کے موقع پر عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کے اقدامات سے سلی گوڑی کے لوگوں کو کتنی راحت ملی ہے۔ لیکن پھر بھی چھوٹے دکاندار صارفین کو مہنگے داموں تیل فروخت کر رہے ہیں اور غریب صارف تیل میں کمی کا فائدہ اٹھانے سے محروم ہو گیا ہے۔ یہ چھوٹے دکاندار اپنے اپنے طریقے سے گاہک کو سمجھا کر منافع کما رہے ہیں، وہیں سلی گوڑی تیل بازار میں خوردنی تیل کی قیمت یقینی طور پر نیچے آئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad