تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 8 نومبر، 2021

بے قابو ہو کرماروتی وین تیستا نہر میں جا گر ی

 بے قابو ہو کرماروتی وین تیستا نہر میں جا گر ی

بے قابو ہو کرماروتی وین تیستا نہر میںجا گر ی

 بے قابو ہو کرماروتی وین تیستا نہر میںجا گر ی




نیوزٹوڈے اردو:آج صبح ایک تیز رفتار ماروتی وین بے قابو ہو کر گاجول ڈوبا۔پھولباڑی تیستا نہر میں جا گری۔ آمباڑی آو¿ٹ پوسٹ کے شیو ناتھ پاڑہ علاقے میں اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت چار افراد سوار تھے۔ یہ سبھی مال بازار بلاک کے کرانتی کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ پولس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ گاڑی میں سوار لوگوں میں سے ایک نے بتایا کہ وہ کرانتی سے گاجول ڈوبا-پھولباڑی تیستا کینل روڈ پر نارتھ بنگال میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل ایک رشتہ دار کو دیکھنے جا رہے تھے۔ راستے میں کار بے قابو ہو کر تیستا نہر میں جاگری۔ گاڑی کا شیشہ کسی طرح توڑ کر انہوں نے تیر کر اپنی جان بچائی۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔بعد میںکرین کی مدد سے ماروتی کار کو باہر نکالاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad