تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 10 نومبر، 2021

کار اور موٹرسائیکل کے درمیان زور دار تصادم، ایک زخمی

کار اور موٹرسائیکل کے درمیان زور دار تصادم، ایک زخمی
نیوز ٹوڈے اردو: تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل کے درمیان زور دار تصادم کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ جلپائی گوڑی ضلع کے مالبازار محکمہ کے تحت ڈوارس کے باگراکوٹ قومی شاہراہ نمبر 31 پر پیش آیا۔ اس حادثے میں موٹرسائیکل ڈرائیور بری طرح زخمی ہوگیاہے۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں موٹرسائیکل ڈرائیور کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔ ادھر کار کے ڈرائیور کو چوٹیں لگی ہیں۔
دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم کافی زور دار تھا، جس کی وجہ کار کے سامنے والا حصہ پوری تباہ ہوگیا ہے وہیں موٹر سائیکل کوبھی کا نقصاں پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں سے ملی جانکاری کے مطابق دونوں گاڑیوں کی رفتار کافی تیز تھی اور دونوں مخالف سمت کی طرف جارہی تھی۔  ادھر اطلاع ملتے ہی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پورے معاملے کی گہرائی سے  تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ عام طور پر تیز رفتاری میں بے غیر محتاط ہوکر گاڑی چلانے سے اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad